ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لائیو: اکھلیش اور رام گوپال کا پارٹی سے اخراج رد، شیو پال نے کہا، مل کر لڑیں گے الیکشن

وزیر اعلی اکھلیش یادو اور جنرل سکریٹری رام گوپال یادو کو 6 سال کے لئے نکالے جانے کے بعد اکھلیش گروپ میٹنگ کی تیاری میں مصروف ہو گیا ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
لائیو: اکھلیش اور رام گوپال کا پارٹی سے اخراج رد، شیو پال نے کہا، مل کر لڑیں گے الیکشن
وزیر اعلی اکھلیش یادو اور جنرل سکریٹری رام گوپال یادو کو 6 سال کے لئے نکالے جانے کے بعد اکھلیش گروپ میٹنگ کی تیاری میں مصروف ہو گیا ہے۔

لکھنؤ۔  اپنے قیام کی مدت پانچ نومبر 1992 کے بعد سے سب سے زیادہ بحران سے دو چار اتر پردیش میں برسر اقتدار سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دونوں خیموں کے اپنی اپنی ضد پر قائم رہنے کی وجہ سے صلح کے معاہدے کے آثار اب ختم ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ وزیر اعلی اکھلیش یادو کے پارٹی سے اخراج کے بعد حالات اور سنگین ہو گئے۔ اکھلیش حامی جگه- جگہ احجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وہ آج ملائم سنگھ یادو کے خلاف نعرے بازی تو نہیں کر رہے ہیں لیکن چاہتے ہیں کہ اکھلیش یادو کو پارٹی میں واپس لیا جائے۔ برطرفی کے خلاف ملائم سنگھ یادو کے پارلیمانی حلقہ اعظم گڑھ کے ضلع صدر حولدار یادو نے استعفی دے دیا ہے۔ دونوں خیموں نے آج میٹنگ بلا کر طاقت کے مظاہرے جیسی صورت حال پیدا کر دی ہے۔ جانیں پل پل کا اپ ڈیٹ۔


اکھلیش یادو اور رام گوپال یادو کا پارٹی سے اخراج منسوخ۔ یوپی ریاستی صدر شیو پال سنگھ یادو نے میڈیا کو دی جانکاری۔ انہوں نے کہا کہ نیتا جی کے حکم مطابق اکھلیش یادو اور رام گوپال یادو کا پارٹی سے اخراج فوری طور پر ختم کیا جاتا ہے۔ سب ساتھ مل کر فرقہ پرست قوتوں سے لڑیں گے اور دوبارہ اترپردیش میں مکمل اکثریت کی حکومت بنائیں گے۔


ذرائع کے حوالے سے خبر: شیو پال سے چھن سکتی ہے ریاستی صدر کی کرسی۔ امر سنگھ کو کیا جا سکتا ہے پارٹی سے باہر۔


جذباتی والد ملائم نے وزیر اعلی اکھلیش سے کہا میں کبھی نہیں تھا تمہارے خلاف۔ تمہارے خلاف ہوتا تو تمہیں سی ایم کیوں بناتا؟

الہ آباد: اکھلیش حامیوں نے نکالی امر سنگھ کے خلاف ریلی۔ اکھلیش کو پارٹی میں واپس لینے کا مطالبہ۔ ملائم سے ملنے پہنچے اکھلیش۔ اعظم خاں ملے ملائم سنگھ سے .... اب وزیر اعلی سے ملے اعظم خان ..... دونوں میں صلح کی کوشش کر رہے اعظم۔





اکھلیش کے گھر چلی تین گھنٹے میٹنگ۔ بولتے وقت جذباتی ہوئے تھے اکھلیش۔ کہا- پارٹی میری ہے۔ گزشتہ انتخابات میں بہت محنت کی تھی۔ ایسا دن دیکھنے کی میں نے امید نہیں کی تھی جب پارٹی سے نکال دیا جائے۔ اراکین اسمبلی نے کہا ہم آپ کے فیصلے میں آپ کے ساتھ۔

میٹنگ میں وزیر اعلی اکھلیش یادو کا جذباتی بيان- میں نیتا جی سے الگ نہیں ہوں، نیتا جی کے لئے جيتوں گا اترپردیش۔ میں نیتا جی سے الگ نہیں ہوں ... نیتا جی سے الگ نہیں ہوں میں۔

لكھنئو : سی ایم کو اراکین اسمبلی نے دیا ساتھ رہنے کا بھروسہ۔ میٹنگ کے دوران وزیر اعلی اکھلیش ہوئے جذباتی۔ سی ایم نے جذباتی ہو کر سامنے رکھی بات۔

لكھنو: میٹنگ میں ممبران اسمبلی نے کہا ہم وزیر اعلی اکھلیش کے ساتھ ۔ نیتا جی کا مکمل احترام لیکن سیاست وزیر اعلیٰ کے پرچم کے نیچے۔

لكھنو: میٹنگ میں وزیر اعلی اکھلیش یادو کے ساتھ کھڑے ہونے کی وزراء نے کہی بات۔ اراکین اسمبلی نے کہا ہم وزیر اعلی اکھلیش کے ساتھ۔



لكھنو: ذرائع کے حوالے سے بڑی خبر، 200 سے زائد ارکان اسمبلی وزیر اعلی کی میٹنگ میں پہنچے۔

لالو یادو نے کی ایس پی میں صلح کی کوشش۔ ملائم اکھلیش سے کی گفتگو۔ دونوں کو ساتھ رہنے کا دیا مشورہ۔ کہا- باہمی پھوٹ سے ملے گا بی جے پی کو فائدہ۔

لكھنو: ایس پی سپریمو سے اعظم خان کی ملاقات کے بعد بھی نہیں نکلا حل۔ ملائم سے ملاقات کر بغیر حل کے لوٹے اعظم خان۔ اعظم نے دوپہر تین بجے تمام مسلم ممبران اسمبلی کی میٹنگ بلائی۔

کل 194 ارکان اسمبلی 5 کے ڈی مارگ، وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر۔ دستخطی کارروائی پوری کی گئی اور بھی ممبران اسمبلی کے پہنچنے کا امکان۔

اکھلیش کی میٹنگ کے اندر کی تصویر۔

akhilesh meeting

اکھلیش خیمہ کی میٹنگ کی جگہ بدلی 

سماجوادی پارٹی(ایس پی)میں چل رہے سرد جنگ کے درمیان اکھیلیش خیمے کے ذریعہ بلائی گی قومی نمائندوں کی کانفرنس کا مقام بدل کر لکھنؤ کے جنیشور مشر پارک، گومتی نگر کر دیا گیا ہے۔  پہلے یہ کانفرنس ڈاکٹررام منوہر لوہیا یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہونا تھی۔ کانفرنس کوایس پی صدر ملائم سنگھ یادو نے کل ہی غیر آئینی قرار دیا تھا۔ انہوں نے کارکنوں اور رہنماؤں سے کانفرنس میں حصہ نہیں لینے کی اپیل کی تھی۔

عتیق احمد اور شیو پال سنگھ یادو پارٹی دفتر پہنچے۔ عتیق احمد نے کہا اگر پارٹی میری وجہ سے تقسیم ہو رہی ہے تو میں پیچھے ہٹنے کے لیے تیار ہوں۔ میں ہمیشہ پارٹی کے ساتھ رہا ہوں۔ اکھلیش جی کی عزت کرتا ہوں لیکن ملائم ہمارے لیڈر ہیں۔ پارٹی میں بحران ہے لیکن اس کی وجہ میں نہیں ہوں۔

راج کشور سنگھ، سابق وزیر: ایس پی کا مطلب ملائم سنگھ یادو ہے۔ گاؤں گاؤں گھر گھر یہی بات ہے۔

Akhilesh-yadav-2

لكھنو: اکھلیش یادو کی حمایت میں سماج وادی پارٹی کے نوجوان رہنماؤں میں بغاوت جاری۔ دھننجے شرما نے ریاستی ایگزیکٹو رکن کے عہدے سے استعفی دیا۔

جمعہ کی رات اکھلیش یادو کے حامی نے سی ایم رہائش کے باہر خود کو آگ لگائی۔

akhilesh supporter

ای ٹی وی ذرائع کے حوالے سے خبر: 175 سے زیادہ ممبران اسمبلی اکھلیش یادو کے ساتھ ۔ اکھلیش کے گھر میں چار مختلف مقامات پر وزیر، ایم ایل سی، ایم ایل اے اور امیدوار بیٹھے ہوئے ہیں۔
First published: Dec 31, 2016 11:07 AM IST