உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریو اولمپکس : تمغہ جیتنے پر ایئر انڈیا نے ساکشی ملک کو دیا یہ خاص تحفہ

    ریو اولمپک کھیلوں میں ملک کو پہلا تمغہ دلانے والی خاتون پہلوان ساکشی ملک کو ایئر انڈیا نیٹ ورک میں کہیں بھی گھومنے کے لئے دو بزنس کلاس ٹکٹ تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : ریو اولمپک کھیلوں میں ملک کو پہلا تمغہ دلانے والی خاتون پہلوان ساکشی ملک کو ایئر انڈیا نیٹ ورک میں کہیں بھی گھومنے کے لئے دو بزنس کلاس ٹکٹ تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ خواتین پہلوان ساکشی نے 58 کلوگرام زمرے کے مقابلے میں کرغزستان کی اسلو تنبے كووا کوشکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ ریو اولمپکس میں یہ ملک کا پہلا تمغہ ہے۔ ملک بھر سے ہریانہ کی ساکشی کو مل رہی مبارک باد اور تحفوں کی برسات کے درمیان ایئر انڈیا نے بھی ساکشی کو منفرد تحفہ دیا ہے۔
      جیتنے کے بعد ساکشی نے کہا تھا کہ وہ هوا ئی جہاز میں اڑنا چاہتی ہے اس لئے ہی وہ کھلاڑی بنیں۔ ایئر انڈیا کے صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر اشونی لوهاني نے ساکشی کو ایک خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئر انڈیا کے پریوار کو آپ کی اس کامیابی پر فخر ہے کہ آپ نے ملک کو ریو اولمپکس میں پہلا تمغہ دلوایا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے جب یہ پڑھا کہ آپ اس لئے کھلاڑی بنیں کہ هو میں گھوم سکیں تو یہ بات میرے دل کو چھو گئی۔ ہم آپ کی اس کامیابی کا احترام کرتے ہوئے آپ کو ایئر انڈیا نیٹ ورک میں کہیں بھی گھومنے کے لئے دو بزنس کلاس ٹکٹ دینے کا اعلان کرتے ہیں۔ آپ ایک سال کے اندر اندر یہ ٹکٹ لے سکتی ہیں۔ انہوں نے خط میں بتایا کہ ساکشی آپ صفدر جنگ ہوائی اڈے پر جاکر اس خط کودکھانے کے بعد دو بزنس کلاس ٹکٹ حاصل کرسکتی ہیں۔
      First published: