ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رائزنگ انڈیا 2019: ملئے سیاست، فلم اوراسپورٹس کی اہم شخصیات سے جوملک کےحالات اورموضوعات پرکریں گے تبادلہ خیال

اس تقریب کا آغاز وزیراعظم نریندرمودی کے خطاب سے ہوگا، جس میں وہ ملک کی ترقی پراپنے خیالات کا اظہارکریں گے۔ 

  • Share this:
رائزنگ انڈیا 2019: ملئے سیاست، فلم اوراسپورٹس کی اہم شخصیات سے جوملک کےحالات اورموضوعات پرکریں گے تبادلہ خیال
رائزنگ انڈیا 2019 سمٹ کا آغاز وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب سے ہوگا۔

رائزنگ انڈیا ایک ایسا سچ ہے جس میں کسی کوکوئی شک نہیں ہے، اس لئے نیوز 18 آپ کے لئے لایا ہے 'رائزنگ انڈیا' پروگرام۔ یہ ہرسال منعقد کیا جاتا ہے۔ اس باررائزنگ انڈیا لوک سبھا الیکشن سے قبل 25 اور26 فروری کو منعقد کیا جارہا ہے، جس کا تھیم ہے 'بیونڈ پولیٹکس: ڈیفائننگ نیشنل پرائیرٹیز' (سیاست سے بالاتر: قومی ترجیحات کی تعریف) دودن کےاس پروگرام میں ہرمیدان کی معززشخصیات کومدعوکیا جاتا ہے، جونئی دہلی میں آتے ہیں اورہندوستان کی کامیابی اورمستقبل پرتبادلہ خیال کرتے ہیں۔


اس پروگرام کا آغازوزیراعظم نریندرمودی کی تقریرسے ہوگا، جس میں وہ ملک کی ترقی پر اظہارخیال کریں گے۔ گزشتہ سال وزیراعظم نریندرمودی نے کہا تھا کہ کیسے ان کے لئے رائزنگ انڈیا کا مطلب ہرشخص کی ترقی سے ہے۔ اس پورے پروگرام میں بی جے پی کے قومی صدرامت شاہ سے لے کرمدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ، یوگی آدتیہ ناتھ اوردیپکا پادوکون سمیت کئی مشہورفلمی ہستیاں بھی موجود رہیں گی۔ یہی نہیں روحانی گرو'سدگرو' بھی اس میں شرکت کریں گے۔


دوسرے دن بالی ووڈ اسٹارکے ساتھ ساتھ بی جے پی صدرامت شاہ بھی ہوں گے، جوکہ 'مہابھارت' سیشن کے تحت ملک میں موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندرسنگھ، وزیراعلیٰ وی نارائن سوامی سمیت دیگرکئی ریاستوں کے بھی وزرائے اعلیٰ موجود رہیں گے۔ تمل سپراسٹاراورحال ہی میں سیاست میں داخل ہوئے کمل ہاسن بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔


سمٹ میں اسپورٹس سے لے کرخواتین کے مسائل پربھی تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیرکھیل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور، کرکٹ آئیکن انل کمبلے اوردنیا کی چمپئن باکسرمیری کام بتائیں گی کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد کیا ہندوستان کوپاکستان کے ساتھ کھیلنا چاہئے یا نہیں۔ اس کےعلاوہ تیجسوی یادو، چراغ پاسوان، دویا اسپندنا، جینت چودھری، عمرعبداللہ، سچن پائلٹ اوربابل سپریوموجود رہیں گے۔
First published: Feb 22, 2019 05:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading