உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : رائزنگ کشمیر کے ایڈیٹر شجاعت بخاری کا قتل ، راجناتھ سنگھ و محبوبہ مفتی کا اظہار افسوس

    مقتول صحافی سید شجاعت بخاری کی فائل فوٹو

    مقتول صحافی سید شجاعت بخاری کی فائل فوٹو

    جموں و کشمیر کے سری نگر میں پریس کالونی میں سینئر صحافی شجاعت بخاری کی نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔

    • Share this:
      جموں و کشمیر کے سری نگر میں پریس کالونی میں سینئر صحافی شجاعت بخاری کا  نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔ شجاعت بخاری کشمیر کے ایک مقامی نیوز پیپر رائزنگ کشمیر کے ایڈیٹر تھے۔ مسلح حملہ آوروں نے انہیں ان کے دفتر کے باہر گولی ماری۔ حملہ کے وقت شجاعت بخاری اپنی کار میں تھے۔
      ذرائع کے مطابق چار مسلح حملہ آوروں نے شجاعت بخاری کی گاڑی کو نشانہ بناکر فائرنگ کی اور اس کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

      ادھر اس واقعہ پر ریاست کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وہیں سابق وزیر اعلی عمر عبدللہ نے اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔









      First published: