ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آرایل ایس پی سربراہ اوپیندرکشواہا مودی کابینہ سے مستعفی

لوک سبھا الیکشن 2019 میں بہارمیں سیٹوں کی تقسیم سے ناراض اوروزیراعظم سے ملاقات کا وقت نہ ملنے کے سبب آج مرکزی وزیرنے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے این ڈی اے کو الوداع کہہ دیا۔

  • Share this:
آرایل ایس پی سربراہ اوپیندرکشواہا مودی کابینہ سے مستعفی
راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے سربراہ نے مودی کابینہ سے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا۔

راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آرایل ایس پی ) کے سربراہ اوپیندرکشواہا نے بی جے پی کے اتحاد سے خود کوعلیحدہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مودی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نیوزایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔


واضح رہے کہ اوپیندرکشواہا نے سرمائی اجلاس سے قبل این ڈی اے کی آج ہونے والی میٹنگ میں شامل ہونے سے واضح طورپرانکارکردیا تھا۔ آرایل ایس پی صدرکے اس قدم سے 40 لوک سبھا سیٹوں والے بہارمیں سیاسی حالات تبدیل ہوسکتے ہیں۔ دراصل انہوں نے کئی باروزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کے لئے بھی وقت مانگا تھا، لیکن وزیراعظم سے ان کی ملاقات نہیں ہوسکی۔


آرایل ایس پی کو2019 کے لوک سبھا الیکشن میں دوسے زیادہ سیٹیں نہیں ملنے کے بی جے پی کے اشاروں کے بعد سے کشواہا ناراض چل رہے ہیں۔ دوسری طرف بی جے پی اورجے ڈی یوکے درمیان برابر- برابرسیٹوں پرالیکشن لڑنے کا اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ کشواہا گزشتہ کچھ ہفتوں سے بی جے پی اوراس کے اہم اتحادی جماعت کے لیڈر اوربہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمارپرتنقید کررہے تھے۔




وہیں پارٹی کے ایک سینئرلیڈرنے کہا تھا کہ کشواہا آج بی جے پی سے اپنی راہ الگ کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ وہ مرکزی وزیرکے عہدہ سے استعفیٰ بھی دے دیں گے۔ ایسی قیاس آرائیوں کو اوپیندرکشواہا نے درست ثابت کردیا ہے۔ اس کے بعد اب یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ کشواہا بی جے پی مخالف اتحاد میں شامل ہوسکتے ہیں۔ جس میں کانگریس، لالوپرساد یادو کی آرجے ڈی اورکانگریس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بی جے پی کے سیٹ فارمولے کو کشواہا نے کیامسترد، اب سیدھے طورپرہوگی وزیراعظم سے بات

یہ بھی پڑھیں:  اوپیندر کشواہا کی دلی میں شرد یادو سے ملاقات، مہاگٹھ بندھن میں شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز

یہ بھی پڑھیں:        بہاراین ڈی اے میں پھرگھمسان، اوپیندرکشواہا کوامت شاہ کا 20-20 فارمولہ منظورنہیں
First published: Dec 10, 2018 01:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading