ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مرکزی وزیراوپیندر کشواہا نے کہا "مودی کو وزیراعظم نہیں دیکھنا چاہتے ہیں این ڈی اے کے کچھ لوگ"۔

لوک سبھا الیکشن 2019 کے لئے سیٹوں کی تقسیم پرانہوں نے واضح طورپرکہا کہ یہ خبربالکل غلط ہے، ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

  • Share this:
مرکزی وزیراوپیندر کشواہا نے کہا
آرایل ایس پی سربراہ اوپیندر کشواہا: فائل فوٹو

راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آرایل ایس پی) کے قومی صدراورمرکزی وزیراوپیندرکشواہا نے جمعہ کو بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے کے ہی کچھ  لوگ نریندرمودی کو دوبارہ وزیراعظم بنتے نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس موضوع پر تفصیل سے بات کرنا گھرکی بات کو باہر بتانے جیسا ہوگا، وہ ایسے لوگوں کا انکشاف وقت آنے پرکریں گے۔


سیٹوں کی تقسیم کے موضوع  پرانہوں نے کہا "اس طرح کی خبربالکل غلط ہے۔ کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے۔ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ بی جے پی اوررام ولاس پاسوان کی پارٹی کا بھی تقریباً سرکاری بیان آگیا ہے، اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ اس خبرپربحث کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ خبرہی غلط ہے"۔


اوپیندرکشواہا نے کہا "مجھے لگتا ہے کہ کچھ لوگ جان بوجھ کرایسی خبریں پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں اوراس طرح کے لوگ این ڈی اے کے اندرہی ہیں۔ ایسے لوگ چاہتے ہیں کہ نریندرمودی ملک کا وزیراعظم دوبارہ نہ بنیں اورایسے لوگوں کی طرف سے کوشش ہے کہ کچھ ایسا کردیا جائے کہ وزیراعظم مودی دوبارہ وزیراعظم نہ بنیں"۔


نیوز 18 کے اس سوال پر"ایسے لوگ کون ہیں جووزیراعظم کے خلاف ہیں؟" اوپیندر کشواہا نے کہا کہ وقت آنے پر وہ اس کا انکشاف کریں گے۔ وزیراعظم نریندرمودی اوربی جے پی کے قومی صدر امت شاہ سے ملاقات ہوگی، تو ان سے تبادلہ خیال کریں گے۔

 
First published: Aug 31, 2018 03:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading