اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دہلی IGI اسٹیڈیم کے پاس سڑک حادثہ، 4اسکول بسیں آپس میں ٹکرائیں، کئی بچے زخمی

    Delhi Bus Accident: موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد بس میں موجود بچوں کو کھڑکیوں سے باہر نکالا گیا۔ ساتھ ہی اس حادثے میں کچھ بچوں کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں۔ زخمی بچوں کو علاج کے لیے لوک نائک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      Delhi Bus Accident: دہلی میں ایک خوفناک سڑک حادثے کی خبر ملک کی راجدھانی دہلی سے آرہی ہے۔ دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل (آئی جی آئی) اسٹیڈیم کے قریب پیر کو چار اسکول بسیں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آئی جی آئی اسٹیڈیم کے قریب کار اور آٹو میں تصادم ہوا۔ اس کے بعد اس تصادم کی وجہ سے چار اسکول بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔

      موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد بس میں موجود بچوں کو کھڑکیوں سے باہر نکالا گیا۔ ساتھ ہی اس حادثے میں کچھ بچوں کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں۔ زخمی بچوں کو علاج کے لیے لوک نائک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ آئی جی آئی سٹیڈیم کے گیٹ نمبر 13 کے قریب پیش آیا۔ بس میں سوار بچے اسکول جا رہے تھے۔ ادھر سوشل میڈیا پر واقعے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں لوگوں کو بسوں کی کھڑکیوں سے بچوں کو باہر نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

      جموں-کشمیر، ہماچل سے اتراکھنڈ تک شدید بارش و برفباری کے آثار، آئی ایم ڈی نے جاری کیا الرٹ

      پاکستان: کراچی میں بڑا سڑک حادثہ، بس کھائی میں گرنے سے 41 افراد ہلاک، 4زخمی

      حادثے کے بعد جائے حادثہ پر لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔ وہاں موجود لوگوں نے بچوں کو بسوں سے باہر نکالنے میں مدد کی۔ یہ واقعہ صبح پیش آیا۔ حادثے میں بسوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اہلکار موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش کر رہے ہیں۔ واقعے کے بعد بچوں کے والدین بھی سخت پریشان ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بچوں کے والدین بھی  جائے وقوعہ کی طرف بھاگے۔ فی الحال زخمی بچوں کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: