ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

سڑک پرجارہی تین کمسن لڑکیوں کے ساتھ بھیانک حادثے سے جنوبی کشمیر کے قصبہ بانپور علاقے میں صفہ ماتم بچھ گیا

جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں گزشتہ شام سڑک پرجارہی تین کمسن لڑکیوں کے ساتھ بھیانک حادثے سے جنوبی کشمیر کے قصبہ بانپور علاقے میں صفہ ماتم بچھ گیا ہے۔

  • Share this:
سڑک پرجارہی تین کمسن لڑکیوں کے ساتھ بھیانک حادثے سے جنوبی کشمیر کے قصبہ بانپور علاقے میں صفہ ماتم بچھ گیا
بھیانک حادثہ

جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں گزشتہ شام سڑک پرجارہی تین کمسن لڑکیوں کے ساتھ بھیانک حادثے سے جنوبی کشمیر کے قصبہ بانپور علاقے میں صفہ ماتم بچھ گیا ہے۔ بتادیں کہ ایک تیز رفتارگاڑی نے راہ چلتی تین کمسن لڑکیوں کو کچل کر شدید زخمی کر دیا اورجائے واردات سے فرار ہوا۔ ا س دوران اگر چہ تینوں کو نزدیکی اسپتال پہنچایاگیا جہاں ایک زخمی لڑکی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی۔ حادثے میں زخمی دیگر دو لڑکیوں کو سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔


پولیس نے بتایا قصبہ پانپور کے تل باغ علاقے میں تین کمسن لڑکیاں منگل کی شام سڑک پر چل رہی تھی جس دوران یہاں سے ایک تیز رفتار الٹو کار نے تینوں کو کچل کر جائے واردات سے کوفرار ہوا ہے ۔اس دوران مقامی لوگوں نے خون میں لت پت تینوں لڑکیوں کو پولیس کی مدد سے ایس ڈی ایچ پانپور ہسپتال منتقل کیا ہے جہاں ایک زخمی لڑکی ناضلہ جان دخترمحمد رفیق بٹ ساکنہ تلباغ پانپو زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی ہے جبکہ دیگر دو لڑکیوں کو ان کی نازک حالت دیکھ کر سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔جہاں بدھ کے صبح ایک اور زخمی لڑکی تابینہ نظیر زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی ہے۔ اس طرح سے اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد دو تک پہنچ گیا ہے۔


اسپتال میں زیر علاج لڑکی کی شناخت ناتیکہ جان کے طور پر ہوئی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق لڑکیاں زعفران کے کھیتوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے شام کے وقت گھروں سے باہر نکل تھیں ۔جہاں گھر سے باہر قدم رکھنے کے بعد یہ لڑکیاں حادثے کی شکار ہوئیں۔اس حادثے میں الٹو دارئیور جائے حادثے سے فرار ہوا ہے ۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے کیس درج کر کے مزید کارروائی شروع کی ہے۔


ادھر ایس ایس پی اونتی پورہ نے پانپور جاکر جاں بحق ہوئی لڑکیوں کے گھروالوں سے تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا ڈرائیور کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے بتایا ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈارئیور کی تیز رفتاری اور لاپرواہی سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 05, 2020 10:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading