ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

منی لانڈرنگ کے معاملے میں رابرٹ واڈرا کو 25 مارچ تک راحت

کاروباری اور سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا کو منگل کے روزدہلی کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ کےمعاملے میں مزید راحت دے دی ۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 19, 2019 11:28 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
منی لانڈرنگ کے معاملے میں رابرٹ واڈرا کو 25 مارچ تک راحت
رابرٹ اور پرینکا واڈرا: فائل فوٹو

کاروباری اور سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا کو منگل کے روزدہلی کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ کےمعاملے میں مزید راحت دے دی ۔ عدالت نے واڈرا کی پیشگی ضمانت کی مدت 25 مارچ تک بڑھاتے ہوئے انہیں تفتیش میں تعاون کرنے کا حکم دیا۔


خصوصی جج اروند کمار نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی درخواست پر یہ حکم دیا ہے۔ ای ڈی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ واڈرا کو حراست میں لے کر منی لانڈرنگ کے معاملے میں پوچھ گچھ کرنے کی ضرورت ہے۔


رابرٹ واڈرانے لندن کے 12 برايسٹن چوک میں واقع 19 ملین پاؤنڈ کی ایک پراپرٹی کی خریداری میں منی لانڈرنگ کے الزامات کے ایک معاملے میں پیشگی ضمانت عرضی داائرکی تھی۔ یہ پراپرٹی مبینہ طور پر واڈرا کی بتائی جا رہی ہے۔


فروری کو عدالت نے واڈرا کو 19 مارچ تک کے لئے گرفتاری سے راحت دی تھی۔
First published: Mar 19, 2019 11:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading