ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

روہنگیا پناہ گزیں کیس : مرکزی حکومت کو چار ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ جمع کرنے کی سپریم کورٹ کی ہدایت

سپریم کورٹ نے روہنگیا پناہ گزینوں کے معاملہ میں مرکزی حکومت کو چار ہفتوں میں جامع اعدادو شمار پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

  • Agencies
  • Last Updated: Apr 09, 2018 07:01 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
روہنگیا پناہ گزیں کیس : مرکزی حکومت کو چار ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ جمع کرنے کی سپریم کورٹ کی ہدایت
سپریم کورٹ نے روہنگیا پناہ گزینوں کے معاملہ میں مرکزی حکومت کو چار ہفتوں میں جامع اعدادو شمار پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے روہنگیا پناہ گزینوں کے معاملہ میں مرکزی حکومت کو چار ہفتوں میں جامع اعدادو شمار پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ مرکزی حکومت ہریانہ کے میوات اور فرید آباد کیمپوں میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد بتائے ۔ ساتھ ہی ساتھ سپریم کورٹ نے یہ بھی سوال کیا کہ انہیں کن کن نوعیتوں کی بنیادی سہولیات مہیا کرائی جارہی ہیں۔

غور طلب ہے کہ روہنگیا کمیونٹی کی جانب سے پیروی کررہے سپریم کورٹ کے وکیل پرشانت بھوشن روہنگیا معاملہ میں اپنی رپورٹ سونپ چکے ہیں۔ پرشانت بھوشن کا کہنا ہے کہ روہنگیاوں کے ساتھ بھید بھاوکیا جارہا ہے ۔ حالانکہ اس معاملہ میں اے ایس جی تشار مہتا کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کسی بھی طرح کا بھیدبھاو نہیں کررہی ہے۔ ہر پناہ گزین کو یکساں سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔






First published: Apr 09, 2018 07:01 PM IST