ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی پولیس کی گرفت میں آیا روہت ٹنڈن، بے حساب املاک کا ہو رہا انکشاف

پولیس نے لاء فرم کو چلانے والے روہت ٹنڈن کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

  • News18.com
  • Last Updated: Dec 12, 2016 09:31 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دہلی پولیس کی گرفت میں آیا روہت ٹنڈن، بے حساب املاک کا ہو رہا انکشاف
پولیس نے لاء فرم کو چلانے والے روہت ٹنڈن کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

نئی دہلی۔ دہلی کے گریٹر کیلاش سے لاء فرم پر چھاپے کے دوران ضبط گئے بے حساب کیش کی تحقیقات میں کئی بڑے انکشافات ہونے کی توقع ہے۔ پولیس نے لاء فرم کو چلانے والے روہت ٹنڈن کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس نے روہت کو ساتھ لے جا کر گریٹر کیلاش کے گھر میں دوبارہ جانچ پڑتال کی۔ بتا دیں کہ اتوار کو روہت کے گریٹر کیلاش واقع ایک لاء فرم سے 13 کروڑ 65 لاکھ کی رقم برآمد ہوئی ہے۔


معاملے کی جانچ میں لگی ٹیم میں انکم ٹیکس محکمہ کے سات اہلکار، 5 بینک آفیسر، سی بی آئی کا ایک ڈی ایس پی رینک کا افسر شامل ہے۔ روہت ٹنڈن کی لاء فرم کا ایک دفتر دوارکا میں بھی ہے۔ چھترپور میں روہت کا ایک فارم ہاؤس بھی ہے۔ ان دونوں جگہوں پر بھی تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو روہت سے ملے کیش کے اعداد و شمار اور بھی بڑھ سکتے ہیں۔


اتوار کو لاء فرم میں چھاپے کے دوران پولیس نے 13 کروڑ 65 لاکھ روپے برآمد کئے، جس میں 2 کروڑ 60 لاکھ کے نئے نوٹ تھے۔ ساتھ ہی 100-100 کے نوٹ کے 3 کروڑ روپے تھے جبکہ 1000 روپے کے نوٹ میں 7 کروڑ روپے تھے اور 50-50 کے نوٹ میں 1 کروڑ روپے ملے تھے۔


کون ہے روہت ٹنڈن؟

روہت ٹنڈن پیشے سے وکیل ہے۔ وہ سپریم کورٹ میں وکالت کرتا ہے۔ 2005 میں اس نے جے ای یو ایس نامی ایک لاء فرم کھولی تھی۔ 2014 میں اس نے ٹنڈن اینڈ ٹنڈن نام کی لاء فرم کھولی۔ یہ فرم ہوٹل، بلڈر اور بڑی بڑی کمپنیوں کے قانونی معاملے حل کرنے کا کام کرتی ہے۔

دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں روہت ٹنڈن کی کئی جائیدادیں ہیں۔ 6 اکتوبر کو بھی انکم ٹیکس محکمہ نے روہت ٹنڈن کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا جس کے بعد اس نے 125 کروڑ روپے کے غیر اعلانیہ اثاثوں کا انکشاف کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی یہ انکم ٹیکس محکمہ کے ریڈار پر تھا۔
First published: Dec 12, 2016 09:30 AM IST