نئی دہلی۔ حیدرآباد یونیورسٹی کے طالب علم روہت ویمولا کی خودکشی کو لے کر حیدرآباد یونیورسٹی سمیت کئی جگہوں سے آئے طالب علموں کا دہلی میں مارچ شروع ہو گیا ہے۔ اس مارچ میں کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی اور عام آدمی پارٹی کی طلبہ تنظیم بھی شامل ہے۔ طالب علموں کے اس مارچ کا کانگریس نائب صدر راہل گاندھی اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال بھی ساتھ دیں گے۔ دونوں جنتر منتر پر پہنچیں گے۔
جے این یو کے طالب علم بھی اس میں شامل ہیں۔ طالب علموں کا مارچ صبح 11 بجے جھنڈے والان واقع امبیڈکر بھون سے جنتر منتر کے لئے نکلا۔
حیدرآباد یونیورسٹی کے طالب علموں کے مارچ کی جے این یو اسٹوڈنٹ یونین نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس مارچ میں جے این یو کے طلبہ بھی بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مارچ جنتر منتر پر پہنچ کر اجلاس کی شکل لے لے گا۔ طلبہ حکومت سے روہت معاملے میں کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کیجریوال نے ٹویٹ کر اس کی حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ وہ جنتر منتر پہنچ کر طالب علموں کو حمایت دیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔