رام رحیم نے جیل سے باہر آتے ہی اپنے پیروکاروں کو دیا 'سیاسی پیغام'، جانیں کیا کہا؟
سادھوی جنسی استحصال کیس میں گرمیت رام رحیم روہتک کی سناریا جیل میں 20 سال کی سزا کاٹ رہا ہے۔ گرمیت رام رحیم کی 40 دن کی پیرول کی درخواست جمعہ کو قبول کر لی گئی اور وہ ہفتے کی صبح تقریباً 6 بجے جیل سے باہر آیا اور باغپت آشرم چلا گیا۔
سادھوی جنسی استحصال کیس میں گرمیت رام رحیم روہتک کی سناریا جیل میں 20 سال کی سزا کاٹ رہا ہے۔ گرمیت رام رحیم کی 40 دن کی پیرول کی درخواست جمعہ کو قبول کر لی گئی اور وہ ہفتے کی صبح تقریباً 6 بجے جیل سے باہر آیا اور باغپت آشرم چلا گیا۔
ڈیرہ سچا سودا کا سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ، جو سادھوی کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں ہریانہ کی سناریا جیل میں سزا کاٹ رہا ہے۔ اب 40 دن کے لیے پیرول پر باہر آگیا ہے۔ روہتک کی سناریا جیل سے پیرول پر باہر آنے کے بعد گرمیت رام رحیم نے ہریانہ کے آدم پور میں ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخابات اور پنچایت انتخابات سے پہلے اشاروں میں اپنے عقیدت مندوں کے لیے انتخابی پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے پیروکاروں کے نام جاری پیغام میں رام رحیم نے کہا کہ جیسا آپ کو بتایا گیا ہے اسی طرح مانتے رہنا۔ ذمہ دار لوگ آپ کو جو بھی کہیں ویسا ہی کرنا۔ من مرضی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بتا دیں کہ سادھوی جنسی استحصال کیس میں گرمیت رام رحیم روہتک کی سناریا جیل میں 20 سال کی سزا کاٹ رہا ہے۔ گرمیت رام رحیم کی 40 دن کی پیرول کی درخواست جمعہ کو قبول کر لی گئی اور وہ ہفتے کی صبح تقریباً 6 بجے جیل سے باہر آیا اور باغپت آشرم چلا گیا۔
اپنے پیروکاروں کے نام ایک پیغام میں رام رحیم نے کہا، 'ہم آشرم پہنچ گئے ہیں۔ مالک سب کو خوشیاں دے۔ جیسا کہ آپ کو پہلے بتایا گیا ہے، مانتے رہنا۔ من مرضیاں نہیں کرنی ہیں۔ ذمہ داروں کی بات ماننی ہوگی۔ ہمیں اپنے بچوں پر بہت فخر ہے۔پرماتما آپ کو ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ کو ہماری بات ماننی ہے۔ تھوڑی دیر پہلے پہنچے ہیں۔ آپ کو وہ سمندر یاد ہی ہوں گے۔ سمندر زیادہ بڑھ کر آئے ہیں۔ یہ یوپی کا تیراواس ہے۔ آپ صرف یہ دیکھ رہے ہیں۔ آپ کو ابھی پتہ چل گیا ہے۔ آپ سے باتیں کرتے رہیں گے۔ چھوٹے بچوں، جوانوں اور بوڑھوں کے لیے آشیروارد۔ ایک بار بچے نے پوچھا کہ گرو جی میں آپ کو باپ بھی کہتا ہوں اور میرے والد اور دادا بھی والد کہتے ہیں۔ یہ کیا چکر ہے؟ میں نے کہا جو سنت ہوتے ہیں ان کے لیے بھگوان کی اولاد ان کی اولاد ہوتی ہے۔ مالک سب آشیروارد ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔