ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اس سال شادی کر سکتی ہیں ساکشی ملک

ریو اولمپکس میں ملک کو پہلا تمغہ دلانے والی خاتون پہلوان ساکشی ملک نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس سال شادی کر سکتی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 28, 2016 07:13 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اس سال شادی کر سکتی ہیں ساکشی ملک
ریو اولمپکس میں ملک کو پہلا تمغہ دلانے والی خاتون پہلوان ساکشی ملک نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس سال شادی کر سکتی ہیں۔

روہتک : ریو اولمپکس میں ملک کو پہلا تمغہ دلانے والی خاتون پہلوان ساکشی ملک نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس سال شادی کر سکتی ہیں۔ ساکشی ریو میں کشتی مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیت کر کروڑوں ہم وطنوں کی چہیتی بن گئی ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں اس سال شادی کر سکتی ہوں لیکن میں ابھی اپنے ہونے والے شوہر کا نام نہیں بتا سکتی ۔اگرچہ وہ ایک پہلوان ہی ہیں۔

ساکشی نے کہا کہ میں شادی کے بعد بھی اپنے کیریئر کو جاری رکھوں گی۔ میرے ہونے والے شوہر تعاون کرنے والے ہیں اور وہ میرے خواب کو اپنے خواب جیسا مانتے ہیں۔ مجھے پوری امید ہے کہ شادی سے میرے کیریئر پرکوئی فرق نہیں پڑے گا۔

First published: Aug 28, 2016 07:13 PM IST