منی پور میں آسام رائفلس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں چین کی فوج کے کردار پر شک : ذرائع
منی پور میں آسام رائفلس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں چین کی فوج کے کردار پر شک : ذرائع ۔ تصویر : پی ٹی آئی ۔
Role of Chinese Army Under Scanner in Manipur Attack: اینٹلی جینس کے اعلی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا شک ہے کہ پی ایل اے کے دہشت گردوں کو چین کی فوج نے میانمار میں ٹریننگ دی ہو ۔ اس کے علاوہ علاحدگی پسند تنظیم کو ہتھیار بھی چین کی فوج نے مہیا کروائے ہوسکتے ہیں ۔
نئی دہلی : گزشتہ ہفتہ منی پور میں گھات لگا کر ہوئے دہشت گردانہ حملے کو لے کر چین کی فوج کا کردار شک کے گھیرے میں ہے ۔ اینٹلی جنس ذرائع سے نیوز18 کو اس کی جانکاری ملی ہے ۔ اس حملے میں آسام رائفلس کے ایک کرنل ، ان کی اہلیہ اور بیٹے سمیت چار دیگر جوانوں کی موت ہوگئی تھی ۔ اس حملے کی ذمہ داری دو دہشت گرد گروپوں نے لی ہے ۔ ان دہشت گرد گروپوں کے نام پیپلز لیبریشن آرمی اور منی پور ناگا پیپلز فرنٹ ہیں ۔
اینٹلی جینس کے اعلی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا شک ہے کہ پی ایل اے کے دہشت گردوں کو چین کی فوج نے میانمار میں ٹریننگ دی ہو ۔ اس کے علاوہ علاحدگی پسند تنظیم کو ہتھیار بھی چین کی فوج نے مہیا کروائے ہوسکتے ہیں ۔ خفیہ ایجنسیوں نے منی پور سے متصل بارڈر کے پاس ایسے کیمپوں کے ڈرون ویڈیو بنائے ہیں ۔ چین کی فوج کے بڑے اہلکاروں کی بھی اس کیمپ میں موجودگی کا شبہ ہے ۔
انٹیلی جنس میں موجود اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے تائیوان اور تبت میں چین مخالف لابی کے ساتھ تعلقات کو لے کر بیجنگ میں ناراضگی ہے ۔ اس سے پہلے گزشتہ وقت میں بھی ایسے ان پٹس مل چکے ہیں کہ چین نارتھ ایسٹ علاحدگی پسند طاقتوں کو حمایت دیتا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ میانمار میں چین حامی تنظیموں کے ساتھ نارتھ ایسٹ کے عسکریت پسندوں کے سیدھے تعلقات ہیں ۔ میانمار میں موجود تنظیموں کا کام ہے کہ وہ نارتھ ایسٹ کی تنظیموں کو ہندوستان کے خلاف مدد کرتے ہیں ۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کو یہ بھی تشویش ہے کہ نارتھ ایسٹ کے عسکریت پسندوں کو میانمار فوج کی حمایت بھی حاصل ہوسکتی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ہندوستان نے میانمار میں ایسے گروپوں کے بارے میں جانکاری دی ہے اور کہا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔