لکھنؤ: 186 سال سے چل رہا ہے یہ شاہی باورچی خانہ، ہر کسی کو 24 گھنٹے مفت میں ملتا ہے کھانا
لکھنؤ: 186 سال سے چل رہی ہے یہ شاہی باورچی خانہ
مرتضیٰ حسین عرف راجو نے بتایا کہ یہ نوابوں کے زمانے کا کچن ہے۔ اسے رائل کچن کہتے ہیں۔ یہ 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے۔ کھانا صرف ویج ہوتا ہے، پاک صاف ہوتا ہے. یہ روزہ داروں کو مفت دیا جاتا ہے۔ ویج ہونے کی وجہ سے یہاں تمام مذاہب کے لوگ آتے ہیں اور مفت کھانا کھاتے ہیں۔
لکھنؤ: اودھ کے نواب محمد علی شاہ نے سنہ 1837 میں چھوٹے امام باڑہ کی تعمیر کے بعد وہاں شاہی باورچی خانہ شروع کروائی تھی۔ جس میں ویج کھانے کی دعوت ہوتی تھی۔ اس میں تمام مذاہب کے لوگ شریک ہوتے تھے۔ خاص بات یہ ہے کہ آج 186 سال بعد بھی یہ کچن چل رہا ہے۔ رمضان کے مہینے میں اس کچن میں 24 گھنٹے کھانا پکایا جاتا ہے۔ ایک دن میں 50 کلو پکوڑی بنتی ہے۔ کئی کلو روٹیاں بنتی ہیں۔ یہی نہیں یہاں چنے کی دال اور آلو کی سبزی بھی بڑی مقدار میں بنتی ہے۔ معاشی طور پر کمزور مسلمان روزہ دار جو افطاری نہیں کر پاتے انہیں یہاں مفت کھانا کھلایا جاتا ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ روزہ دار یہاں سے کھانا پیک کرا کر گھر لے جاتے ہیں اور وہیں اپنے اہل خانہ کے ساتھ افطاری کرتے ہیں۔ کسی بھی روزہ دار کو نہیں روکا جاتا، جتنی ان کی مانگ ہوتی ہے، اتنی ہی مقدار میں خوراک انہیں دی جاتی ہے۔ یہاں صبح 11 بجے سے کھانا ملنا شروع ہو جاتا ہے جو شام کو افطاری کے وقت تک جاری رہتا ہے۔ Bihar Board 10th Result: کبھی 90 فیصد نہیں گیا بہار بورڈ کا رزلٹ، اعدادوشمار سے سمجھیں تفصیلات
مورخ ڈاکٹر روی بھٹ نے بتایا کہ محمد علی شاہ نے چھوٹے امام باڑہ کی تعمیر کے بعد 26 لاکھ روپے انگریزوں کے پاس جمع کرائے تھے۔ برطانوی راج کے بعد یہ رقم امام باڑہ کی تعمیر کے لیے حسین آباد ٹرسٹ کے پاس گئی جس کے ذریعے باورچی خانہ چلایا جا رہا ہے۔ یہ باورچی خانہ نواب نے خود شروع کی تھی۔
مساجد میں بھی بھیجا جاتا ہے کھانا یہاں کے نوکر مرتضیٰ حسین عرف راجو نے بتایا کہ یہ نوابوں کے زمانے کا کچن ہے۔ اسے رائل کچن کہتے ہیں۔ یہ 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے۔ کھانا صرف ویج ہوتا ہے، پاک صاف ہوتا ہے. یہ روزہ داروں کو مفت دیا جاتا ہے۔ ویج ہونے کی وجہ سے یہاں تمام مذاہب کے لوگ آتے ہیں اور مفت کھانا کھاتے ہیں۔ یہاں سے حسین آباد ٹرسٹ میں آنے والی مساجد میں کھانا بھی بھیجا جاتا ہے افطاری کے لیے، تاکہ کوئی بھوکا نہ رہے۔
لگتی ہے لمبی قطار حیدر رضا نے بتایا کہ وہ یہاں پر روزانہ کھانا کھانے آتے ہیں۔ رمضان کے مہینے میں یہاں لمبی قطار لگ جاتی ہے۔ لوگ اپنا کھانا باندھ کر لے جاتے ہیں اور گھر میں کھاتے ہیں۔ کھانے کا ذائقہ بھی بہت عمدہ ہوتا ہے۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔