உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان میں نہیں نظرآیا چاند، 7 مئی کوہوگا پہلا رمضان

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ، مرکزی جمعیت اہلحدیث رویت ہلال کمیٹی، امارت شرعیہ ہند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی، مرکزی چاند کمیٹی وغیرہ نےمتفقہ طورچاند کی رؤیت کی کوئی خبرموصول نہ ہونے کی تصدیق کی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پورے ہندوستان کی رویت ہلال کمیٹیوں کےذریعہ جاری پریس ریلیز کےمطابق آج رمضان المبارک کا چاند نظرنہیں آیا ہے۔ مختلف ریاستوں سے رویت کی تصدیق نہ ہونے کے بعد تمام کمیٹیوں نےاس بات کا اعلان کیا کہ کل 6 مئی بروز پیرشعبان المعظم کی 30 تاریخ ہوگی اورپہلا روزہ 7 مئی 2019 بروزمنگل کو رکھا جائے گا۔

      امارت شرعیہ ہند، نئی دہلی، امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ، مرکزی جمعیت اہلحدیث رویت ہلال کمیٹی، نئی دہلی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے صدر اور شاہی امام مولانا سید احمد بخاری، مرکزی چاند کمیٹی کےصدر اور امام عید گاہ، لکھنو مولانا خالد رشید فرنگی محلی وغیرہ نے پریس ریلیز جاری کرکے اس بات کا اعلان کیا کہ  مختلف شہروں اورعلاقوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، لیکن چاند نظرنہیں آیا، اس لئے 6 مئی 2019  کوشعبان کی 30 تاریخ ہوگی اور 7 مئی سے رمضان کا آغاز ہوگا۔

      واضح رہے کہ گزشتہ سال رمضان المبارک اورعیدا لفطرکے چاند کو لےکر ملت اسلامیہ دوگروپوں میں تقسیم ہوگئی تھی اور چاند کو لےکربڑا اختلاف دیکھنے کوملا تھا۔ کچھ شہروں اورمقامات پردوعید بھی ہوئی تھی جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں نے 30 روزہ مکمل کیا تھا۔ اس کی وجہ سے مختلف رویت ہلال کمیٹیوں پراس باربڑا دباو تھا، کہ امت کو منتشرہونےسے بچایا جائے۔ بہرحال تمام روہت ہلال کمیٹیوں نے چاند نظرنہ آنےکا اعلان کردیا ہے، اس لئے 7 مئی کو پورے ہندوستان میں ایک ساتھ روزہ رکھا جائے گا۔
      First published: