ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

! کیا بند ہوں گے 2000 روپئے کے نوٹ؟ مودی حکومت اور ویزرو بینک نے لیا یہ بڑا فیصلہ

حکومت نے 8 نومبر 2016 کو 500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں کو چلنے سے ہٹا دیا تھا۔ اس کے بعد ریزرو بینک نے 500 کے نئے نوٹ کے ساتھ 2،000 روپئے کا بھی نوٹ جاری کیا۔

  • Share this:
! کیا بند ہوں گے 2000 روپئے کے نوٹ؟ مودی حکومت اور ویزرو بینک نے لیا یہ بڑا فیصلہ
علامتی تصویر

دو سال پہلے نوٹ بندی کے بعد جاری کئے گئے 2،000 کے کرنسی نوٹ کی چھپائی سب سے کم سطح پر پر پہنچ گئی ہے۔ وزیر خزانہ کے ایک سینئر افسر نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ نومبر 2016 میں نوٹ بندی کے بعد حکومت نے 2،000 روپئے کا نیا نوٹ جاری کیا تھا۔ سرکار نے 8 نومبر 2016 کو 500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں کو چلنے سے ہٹا دیا تھا۔ اس کے بعد ریزرو بینک نے 500 کے نئے نوٹ کے ساتھ 2،000 روپئے کا بھی نوٹ جاری کیا۔

ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ریزرو بینک اور حکومت وقت۔وقت پر کرنسی کی چھپائی پر فیصلہ کرتے ہیں۔ اس کا فیصلہ چلن میں کرنسی کی موجودگی کے حساب سے کیا جاتا ہے۔ جس وقت 2000 کا نوٹ جاری کیا گیا تھا تبھی یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ دھیرے۔دھیرے اس کی چھپائی کو کم کیا جائے گا۔ 2000 کے نوٹ کو جاری کرنے کا صرف ایک ہی مقصد  نظام میں فوری نقدی فراہم کرانا تھا۔

افسر نے بتایا کہ 2000 کے نوٹوں کی چھپائی کافی کم کردی گئی ہے۔ 2،000 کے نوٹوں کی چھپائی کو سب سے کم سطح پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریزرو بینک کے اعدادو شمار میں مارچ 2017 کے آخر تک 328.5  کروڑ اکائی 2000 کے نوٹ چلن میں تھے۔31 مارچ 2018 کے آخر تک ان نوٹوں کی تعداد معمولی بڑھ کر  336.3 کروڑ اکائی پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خوشخبری: جیو صارفین کو 5 سال تک ملے گی یہ مفت سروس، نہیں دینا ہوگا ایک بھی روپیہ

اجے ماکن نے دہلی کانگریس صد ر کے عہدے سے دیا استعفیٰ، راہل گاندھی کو کیا اظہار شکریہ

First published: Jan 04, 2019 10:39 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading