ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ریلوے ، بس اور میٹرو میں کل سے نہیں چلیں گے 500 کے پرانے نوٹ

وزارت خزانہ نے آج بتایا کہ اب ٹرین ٹکٹ، میٹرو اور سرکاری بسوں کے لئے رعایت کی مدت کم کرکے 09 دسمبر کر دی گئی ہے اور ہفتہ سے ریلوے، میٹرو ریل اور ریاستوں کے ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں 500 روپے کے پرانے نوٹ نہیں چلیں گے

  • UNI
  • Last Updated: Dec 09, 2016 08:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ریلوے ، بس اور میٹرو میں کل سے نہیں چلیں گے 500 کے پرانے نوٹ
علامتی تصویر

نئی دہلی: ریلوے کاؤنٹر، میٹرو ریل اور سرکاری بسوں میں 500 روپے کے پرانے نوٹ کل سے نہیں چلیں گے۔ پہلے جاری ہدایت کے مطابق، یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ہی ریلوے کے ٹکٹ کاؤنٹر پر، ریاستی نقل و حمل کارپوریشنز کی بسوں اور میٹرو ٹرینوں میں 500 روپے کے پرانے نوٹوں کا استعمال 15 دسمبر تک کرنے کی چھوٹ دی گئی تھی۔لیکن، وزارت خزانہ نے آج بتایا کہ اب ٹرین ٹکٹ، میٹرو اور سرکاری بسوں کے لئے رعایت کی مدت کم کرکے 09 دسمبر کر دی گئی ہے اور ہفتہ سے ریلوے، میٹرو ریل اور ریاستوں کے ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں 500 روپے کے پرانے نوٹ نہیں چلیں گے۔

حکومت نے پبلک سیکٹر کی تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ڈپو کے ساتھ ہی طیارہ سروس کمپنیوں کے کاؤنٹر پر ٹکٹ کی خریداری کے لئے 500 روپے کے پرانے نوٹوں سے ادائیگی کو 03 دسمبر سے بند کر چکی ہے۔ حکومت نے گذشتہ 08 نومبر کی آدھی رات سے 500 روپے اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کی گردش بند کر دی تھی لیکن کچھ خاص مقامات پر اس کے استعمال کی چھوٹ دی تھی۔تاہم، اس میں اب تک کئی بار ترمیم ہوچکی ہے اور اب کچھ خدمات کے لئے 15 دسمبر تک 500 روپے کے پرانے نوٹوں کے استعمال کی چھوٹ ہے۔

First published: Dec 09, 2016 08:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading