ہوم » نیوز » No Category

ایک روپے زیادہ کرایہ دیجئے ، حادثاتی موت پر اہل خانہ کو ملےگا پانچ لاکھ

اتر پردیش کی حکومت روڈ ویز بسوں کا کرایہ ایک روپے بڑھا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تاہم اس ایک روپے کے عوض حکومت مسافروں کو پانچ لاکھ روپے کا انشورنس دے گی ۔

  • News18
  • Last Updated: Aug 05, 2015 10:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایک روپے زیادہ کرایہ دیجئے ، حادثاتی موت پر اہل خانہ کو ملےگا پانچ لاکھ
اتر پردیش کی حکومت روڈ ویز بسوں کا کرایہ ایک روپے بڑھا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تاہم اس ایک روپے کے عوض حکومت مسافروں کو پانچ لاکھ روپے کا انشورنس دے گی ۔

جونپور :  اتر پردیش کی حکومت روڈ ویز بسوں کا کرایہ ایک روپے بڑھا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تاہم اس ایک روپے کے عوض حکومت مسافروں کو پانچ لاکھ روپے کا انشورنس  دے گی ۔ یعنی سفر کے دوران اگر کسی حادثے میں موت ہو جاتی ہے تو متاثرہ خاندان کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے ۔


اس تجویز کو اتر پردیش ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی میٹنگ میں منظوری مل گئی ہے ۔  کارپوریشن کے فائنانس کنٹرولر آلوک اگروال نے بتایا کہ اس انشورنس اسکیم کو یوپی روڈ ویز چلائےگي ۔  اس میں کسی پرائیویٹ یا انشورنس کمپنی کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اس طرح کی انشورنس اسکیم ملک کے کسی بھی ریاست میں نہیں چل رہی ہے ۔


اس انشورنس اسکیم کو شروع کرنے سے اتر پردیش ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بھی اچھی خاصی کمائی ہو جائے گی ۔ کارپوریشن کے اعداد و شمار کے مطابق ہر سال یوپی روڈ ویز کی بسوں کے حادثے میں لگ بھگ 160 افراد کی موت ہوتی ہے اور ان کے اہل خانہ کو حکومت 10 کروڑ روپے معاوضے کے طور پر دیتی ہے ۔


اب انشورنس اسکیم کے نام پر ہر بس مسافر سے ایک روپے زیادہ کرایہ لینے سے روڈ ویز کو سال میں 44 کروڑ روپے ملیں گے ۔ ایسے میں حادثے میں مرنے والے مسافروں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کے بعد بھی روڈ ویز کارپوریشن کو 34 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا ۔

First published: Aug 05, 2015 10:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading