உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سبریمالا مندر تنازع  پر آر ایس ایس کا یوٹرن، کہا، حکومت نے بھکتوں کے جذبات کو کیا نظر انداز

    آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری بھیا جی جوشی نے کہا کہ آر ایس ایس سپریم کورٹ کے فیصلے کی عزت کرتا ہے لیکن خواتین سمیت لاکھوں عقیدت مندوں کے جذبات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

    • Share this:
      کیرالہ کے سبریمالا مندر میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر آر ایس ایس نے اپنا رخ  بدل دیا ہے۔ آر ایس ایس نے بدھ کو کیرالہ حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہ اس نے "بھکتوں کے جذبات کو دھیان میں رکھے بغیرفورا ہی سپریم کورٹ کے فیصلے کو نافذ کر دیا "َ۔ آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری بھیا جی جوشی نے کہا کہ آر ایس ایس سپریم کورٹ کے فیصلے کی عزت کرتا ہے لیکن خواتین سمیت لاکھوں عقیدت مندوں کے جذبات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

      سپریم کورٹ  کے فیصلے کے خلاف منگل سے جاری کئی ہندو تنظیموں کے احتجاج  کی حمایت کرتے ہوئے جوشی نے کہا کہ یہ  روایت کو زبردستی توڑنے کے خلاف ایک ایک واضح رد عمل تھا۔

      انہوں نے روحانی اور سماجی لیڈران سے اپیل کی کہ تمام لوگ ساتھ آئیں اور اس مدعے پر سپریم کورٹ کے فیصلے  کے خلاف عدلیہ سمیت تمام اختیارات پر غور کریں۔
      First published: