ہوم » نیوز » No Category

صدر جمہوریہ سے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کی ملاقات

نئی دہلی:ملک میں عدم رواداری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ پر جاری بحث کے پس منظر میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے آج صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے ملاقات کی۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 09, 2015 09:13 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
صدر جمہوریہ سے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کی ملاقات
نئی دہلی:ملک میں عدم رواداری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ پر جاری بحث کے پس منظر میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے آج صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے ملاقات کی۔

نئی دہلی:ملک میں عدم رواداری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ پر جاری بحث کے پس منظر میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے آج صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے ملاقات کی۔


راشٹریہ پتی بھون کے ایک ترجمان نے بتایا کہ "آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت نے آج دیوالی کے تہوار کی مناسبت سے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے ذاتی ملاقات کی ۔


راشٹریہ پتی بھون کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی مسٹر موہن بھاگوت کے صدر جمہوریہ کے ساتھ مصافحہ کرنے کی تصویریں پوسٹ کی گئی ہيں۔


واضح رہے کہ آر ایس ایس کے صدر جمہوریہ کے ساتھ سربراہ موہن بھاگوت کی ملاقات ایسے وقت میں ہوئي ہے ،جبکہ ملک بھر میں عدم رواداری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بحث چل رہی ہے اور اس مسئلے پر احتجاج درج کرنے کے لئے ملک بھر سے متعدد مصنفین اور دانشوروں اور فنکاروں نے اپنے قیمتی ایوارڈ واپس لوٹا چکے ہیں۔


مسٹر موہن بھاگوت کی اس ملاقات کو اس تناظر میں بھی اہم خیال کیا جارہا ہے کہ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے حالیہ ہفتوں میں کئی مواقع پر ملک میں رواداری اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دے چکے ہيں۔

First published: Nov 09, 2015 09:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading