آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نےکہا- ہندوستان 'ہندو راشٹر' ہے، اس حقیقت کوکوئی نہیں بدل سکتا
آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نےکہا ہے کہ ہندوستان 'ہندو راشٹر' ہے۔
دی آرایس ایس: روڈ میپ فار21 سنچری' کتاب کا اجراء کرتےہوئےآرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نےکہا کہ یہ کتاب سماج کوآرایس ایس کے بارے میں بتائےگی اورآرایس ایس میں تبادلہ خیال کا موضوع بھی ہوگی۔
نئی دہلی: راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نےکہا ہے کہ 'ہندوستان ہندوراشٹرہے، یہ ایک حقیقت ہے۔ اسے کوئی نہیں بدل سکتا۔ اسے ہم نے نہیں بنایا ہے، یہ توہمیشہ سےچلتا آیا ہے۔ جب تک یہاں ایک ہندو بھی ہے، یہ ہندو راشٹرہے، یہ حقیقت ہے۔ باقی سب وقت اورحالات کے حساب سے بدل سکتا ہے'۔
دی آرایس ایس: روڈ میپ فار21 سنچری' کتاب کا اجراء کرتے ہوئے آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ یہ کتاب سماج کو آرایس ایس کے بارے میں بتائے گی اورآرایس ایس میں تبادلہ خیال کا موضوع بھی ہوگی۔ انہوں نےکہا 'آرایس ایس کتاب سے بندھا نہیں ہے، لیکن کتابیں سمت تودکھاتی ہیں، کتاب پڑھئے'۔
آرایس ایس سربراہ نے 'دی آرایس ایس: روڈ میپ فار21 سنچری' کتاب کو آرایس ایس کے بارے میں غلط فہمی کو دورکرنے والی کتاب قرار دیا۔ انہوں نےکہا کہ اس کتاب کو پڑھنے سےآپ کوآرایس ایس کے بارے میں غلط فہمی نہیں ہوگی۔ اس کےعلاوہ انہوں نے آرایس ایس کے بارے میں بھی بتایا۔ موہن بھاگوت نےکہا 'جو سب لوگوں کو جوڑ کررکھ سکتا ہے، جو کہےہم ہندو نہیں ہیں، آپ جوبھی ہیں، ہمارے ہیں، یہ مان کرکہ پورا معاشرہ خوشحال بنے، یہ آرایس ایس ہے'۔ انہوں نےکہا 'خیالات میں مستقل مزاجی آرایس ایس میں قابل قبول ہے۔ یہاں مختلف خیالات ہونے کے بعد بھی اختلاف نہیں ہوتا ہے'۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔