உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اب منوہر پاریکر نے آر ایس ایس کو دیا سرجیکل اسٹرائیک کا کریڈٹ ، کہا : سنگھ کی تعلیم کی وجہ سے ممکن ہو پائی اسٹرائیک

    سرجیکل اسٹرائیک کا کریڈٹ وزیر اعظم مودی کو دینے کے بعد اب وزیر دفاع منوہر پاریکر نے اس کا کریڈٹ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو دیا ہے۔

    سرجیکل اسٹرائیک کا کریڈٹ وزیر اعظم مودی کو دینے کے بعد اب وزیر دفاع منوہر پاریکر نے اس کا کریڈٹ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو دیا ہے۔

    سرجیکل اسٹرائیک کا کریڈٹ وزیر اعظم مودی کو دینے کے بعد اب وزیر دفاع منوہر پاریکر نے اس کا کریڈٹ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو دیا ہے۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : سرجیکل اسٹرائیک کا کریڈٹ وزیر اعظم مودی کو دینے کے بعد اب وزیر دفاع منوہر پاریکر نے اس کا کریڈٹ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کے پیچھے کہیں نہ کہیں آر ایس ایس کی تعلیم ہے۔ آر ایس ایس کی تعلیم کی بدولت ہی یہ اسٹرائیک ممکن ہو پائی ۔ انہوں نے یہ بیان وزارت دفاع اور نرما یونیورسٹی کے ایک پروگرام 'نو يورس آرمی (اپنی فوج کو جانیے) میں دیا۔
      وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم مودی مہاتما گاندھی کی زمین سے آتے ہیں اور میں گوا سے، اسی لئے شاید یہ آر ایس ایس کی بنیادی تعلیم سے ہی سرجیکل اسٹرائیک ممکن ہو سکی ۔ احمد آباد میں تو کم از کم کوئی نہیں پوچھے گا کہ پروف دے دو۔ خیال رہے کہ قبل ازیں انہوں نے سرجیکل اسٹرائیک کا کریڈٹ وزیر اعظم مودی کے فیصلہ لینے کی پالیسی کو دیا تھا۔
      ادھر پاریکر نے بیان پر کانگریس نے شدید تنقید کی ہے۔ کانگریس کے ترجمان سنجے جھا نے اس کو افسوسناک قراردیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو (کانگریس) ہمیشہ سے ہی یہ کہتے آئے ہیں کہ مودی حکومت کے اہم فیصلے ناگپور میں لئے جاتے ہیں۔ وزیر دفاع آج عوامی طور سے بتا رہے ہیں کہ آر ایس ایس ہی ہندوستان کی حکومت کو چلا رہی ہے ، جہاں پر مودی کٹھ پتلی کی طرح ہیں۔
      واضح رہے کہ 28 ستمبر اور 29 ستمبر کی درمیانی رات کو اوڑی دہشت گردانہ حملہ کے جواب میں ہندوستانی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل اسٹرائیک کی تھی ۔ اس آپریشن میں ہندوستانی فوج نے 50 سے زیادہ دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ تاہم حکومت پاکستان نے کئی موقعوں پر اس کی تردید کی ہے۔
      First published: