نئی دہلی۔ ایک طرف جہاں آر ایس ایس پاکستان کو بطور دشمن ملک ہر مسئلہ پر پانی پی پی کر کوستی ہے اور اس سے کسی بھی طرح کی گفتگو اور تعلقات کی سخت مخالفت کرتی ہے تو دوسری طرف اسی آرایس ایس کی دہلی میں ہو رہی افطار پارٹی میں پاکستان کے ہائی کمشنر کو دعوت نامہ بھیجا جا رہا ہے ۔ آرایس ایس نے گزشتہ مرتبہ وزیراعلی نریندر مودی کی افغانستان سے واپسی میں پاکستانی وزیراعلی نواز شریف کے یہاں دعوت کھا کر ہندوستان لوٹنے پر بھی سخت احتجاج درج کرایا تھا۔
ذرائع کے مطابق آر ایس ایس کی مسلم یونٹ مسلم راشٹریہ منچ کی طرف سے ہونے والی افطار پارٹی میں پاکستان کے ہندوستان میں ہائی كمشنرعبدالباسط اوردہلی جامع مسجد کے امام احمد بخاری کو بھی دعوت دی جائے گی۔ دو جولائی کو ہونے والی اس افطار پارٹی کے لئے کارڈ چھپ چکے ہیں اور کل سے یہ تقسیم کئے جانے لگیں گے۔ خبر ہے کہ مولانا ارشد مدنی اور محمود مدنی سمیت مذہبی رہنماؤں کو بھی کارڈ دیے جائیں گے، وہیں اسد الدین اویسی کا نام فہرست میں نہیں ہے۔
مختلف مسلم لیڈران کے علاوہ تقریبا 100 سے زیادہ غیر ملکی سفیروں کو بھی دعوت دی جائے گی ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آر ایس ایس کی دعوت پر پاکستانی ہائی کمشنرافطار پارٹی میں پہنچتے ہیں یا نہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔