جموں۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سینئر لیڈر اندریش کمار نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور سنگھ پریوار مسلمانوں کی ترقی و بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں۔ آر ایس ایس کے مسلم راشٹریہ منچ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے بہت کچھ کیا گیا ہے جس میں انہیں روزگار دینے، مناسب تعلیم اور رہائش وغیرہ مہیا کرانا شامل ہے۔
کمار نے کہا کہ ایم آر ایم کا قیام ہی مسلم معاشرے کے لئے کام کرنے کے مقصد سے ہوا ہے اور یہ مسلم بچوں کو تعلیم اور انہیں خود کفیل بنا کر اپنا مقصد پورا کر رہا ہے۔ کمار نے کہا کہ اس نے ملک میں ان کے بہتر مستقبل کے لئے کئی فلاحی منصوبوں کو شروع کیا ہے۔
کمار نے مسلمانوں کی خراب حالت کے لئے مختلف پارٹیوں کی طرف سے تشٹی کرن کی سیاست کو ذمہ دار بتایا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک مسلم اکثریتی ریاست ہے اور یہاں کمیونٹی کے بہت سارے لوگوں کا ماننا ہے کہ ہندستان ان کے لئے ایک بہترین ملک ہے اور وہ اس ملک اور اس ریاست میں دیگر کمیونٹیز کی مانند ہی پھل پھول سکتے ہیں۔ آر ایس ایس لیڈر نے کہا کہ وہ پونے میں اناج کا مرکز قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ کوئی بھی بغیر کھانے کے نہ رہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔