راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) کے لیڈر اندریش کمار نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو، فلم اداکار عامر خان اور نصیرالدین شاہ پر سخت حملہ کرتے ہوئے ان تینوں کو غدار بتایا۔ انہوں نے ان کا موازنہ ہندو راجا جے چند اور میر جعفر سے کیا۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، اترپردیش کے علی گڑھ میں ایک پروگرام میں اندریش کمار نے کہا’’ تینوں ( نوجوت سنگھ سدھو، عامر خان اور نصیرالدین شاہ ) اچھے اداکار ہو سکتے ہیں لیکن وہ غدار ہیں اس لئے احترام کے لائق نہیں ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ میر جعفر اور جے چند جیسے ہیں۔
آر ایس ایس لیڈر نے کہا کہ’’ ہندوستان کو اجمل قصاب جیسے مسلم نوجوانوں کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔ ملک کو قصاب، یعقوب اور عشرت جہاں جیسے مسلمانوں کی نہیں، بلکہ کلام کے دکھائے راستہ پر چلنے والے مسلمانوں کی ضرورت ہے‘‘۔ اس موقع پر انہوں نے سپریم کورٹ میں ایودھیا معاملہ میں سماعت میں تاخیر کے لئے کانگریس، لیفٹ پارٹیوں، علاقائی فرقہ پرست طاقتوں اور کچھ ججوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔