نئی دہلی۔تری پورہ کے 'لال قلعہ'میں بھگوا جھنڈا لہرانے کے بعد آر ایس ایس نے کرناٹک کا رخ کر لیا ہے۔تری پورہ کی طرح کرناٹک میں بھی 'جیت'دہرانے کیلئے آر ایس ایس نے بنگلورو میں اسٹیٹ ہیڈ کواٹر میں ایمرجنسی میٹنگ کی۔اتوار صبح ہوئی اس میٹنگ میں آنے والے چناؤ کو لیکر 'سنگھ کے پلان'پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔میٹنگ میں کچھ بی جے پی لیڈر بھی موجود رہے۔
ایک بی جے پی لیڈر کے مطابق تری پورہ میں ملی جیت سے آر ایس ایس حوصلہ افزا ہیں۔کانگریس یا علاقائی پارٹی کو شکست دینے کیلئے آر ایس ایس ہمیشہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی مدد کرنے کو تیا ر رہتی ہے۔کرناٹک چناؤ میں بھی بی جے پی کی جیت ہو ۔اس لئے آر ایس ایس نے بوتھ مینیجمنٹ کی ذمہ داری لی ہے۔بتادیں کہ ریاست میں اپریل میں انتخاب ہونے ہیں۔
بی جے پی لیڈر کے کرناٹک کے موجودہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد آر ایس ایس کی قیادت نے بی جے پی سے کہا کہ وہ سدر امیا حکومت کو ہرانے کیلئے بوتھ مینجمنٹ کی ذمہ داری سنبھالے گی۔واضح ہو یکہ 2014 کے لوک سبھا چناؤ کے دوران بھی آر ایس ایس نے کرناٹک میں بوتھ ذمہ داری سنبھالی تھی۔
ںیوز18'سے بات چیت میں بی جے لیڈر نے کہاکہ "آر ایس ایس ہمارے لئے اہم ہے ۔اس نے چناؤ لڑنے میں ہمیشہ بی جے پی کی مدد کی ہے۔ایسا پہلی مرتبہ ہیکہ کرناٹک کو لیکر آر ایس ایس نے بوتھ مینیجمنٹ کا فیصلہ لیا ہے۔سنگھ کا یہ فیصلہ ہمارے لئے راحت کی بات ہے۔اس سے پہلے سنگھ دوسرے طریقوں سے پارٹی کی مدد کرتا تھا"۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔