نئی دہلی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے کہا ہے کہ ہم جنس پرستی جرم نہیں هونے کے باوجود غیر فطری عمل ہے اور سنگھ ایسے تعلقات کو فروغ نہیں دیتا ہے۔ ہم جنس پرستی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے میں پوچھے جانے پرآر ایس ایس کے آل انڈيا پرچارک ارون کماراسے غیر فطری عمل بتایا۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ "سپریم کورٹ کی طرح ہم بھی ایسے تعلقات کو جرم نہیں سمجھتے ہیں۔ تاہم ہم جنس پرستی اوران کے تعلقات فطری نہیں ہیں اورنہ ہی ہم اس قسم کے تعلقات کو فروغ دیتے ہیں"۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آج ہی دو بالغوں کے درمیان باہمی رضامندی سے ہم جنس پرستی کے تعلقات کو جرم کے زمرے سے باہر کر دیا ہے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ نے ایک متفقہ فیصلے میں تعزيرات ہند کی دفعہ 377 کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کو قبل کرتے ہوئے ہم جنسی پرستی کو جرم کے زمرے سے باہر کردیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔