ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آر ایس ایس اب تیار کروائے گا فوجی، اگلے سال کھولے گا پہلا آرمی اسکول: رپورٹ

آر ایس ایس کے اس آرمی اسکول میں داخلے کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔ سب سے پہلے چھٹی کلاس کے لئے 160 طلباء کو داخلہ دیا جائے گا۔

  • Share this:
آر ایس ایس اب تیار کروائے گا فوجی، اگلے سال کھولے گا پہلا آرمی اسکول: رپورٹ
علامتی تصویر

آر ایس ایس اگلے سال اپریل میں ایک آرمی اسکول کھولنے کی تیاری میں ہے۔ اس اسکول میں بچوں کو فوج میں افسر بننے کی ٹریننگ دی جائے گی۔ اس اسکول کو چلانے کی ذمہ داری آر ایس ایس کے ایجوکیشن ونگ ودیا بھارتی کے ہاتھ میں ہوگی۔


اکنامک ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق، آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک  راجندر سنگھ عرف رججو بھیا کے نام پر اس کا نام رججو بھیا سینک ودیا مندر رکھا جائے گا۔ یہ اسکول اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے شکار پور میں کھولا جائے گا۔ اسی جگہ 1922 میں رججو بھیا کی پیدائش ہوئی تھی۔


سی بی ایس ای بورڈ کا نصاب


رپورٹ کے مطابق، اسکول کی تعمیر شروع ہوگئی ہے۔ یہ ایک رہائشی اسکول ہے یعنی یہاں بچوں کے لئے ہاسٹل کی بھی سہولت ہو گی۔ پڑھائی اگلے سال اپریل میں شروع ہو جائے گی۔ اس میں سی بی ایس ای بورڈ کا نصاب پڑھایا جائے گا جہاں کلاس 6 سے 12 ویں تک کے طلباء کو پڑھایا جائے گا۔
نشستیں فوجیوں کے بچوں کے لئے مخصوص 

اخبار نے ودیا بھارتی ہائیر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے مغربی یوپی اور اتراکھنڈ کے کنوینر اجے گوئل کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ آر ایس ایس کا پہلا تجربہ ہے اور اگر یہ کامیاب رہا تو آنے والے برسوں میں ملک کے دیگر حصوں میں بھی کھولا جائے گا۔ داخلے کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔ سب سے پہلے چھٹی کلاس کے لئے 160 طلباء کو داخلہ دیا جائے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ 56 نشستیں شہید فوجیوں کے بچوں کے لئے مخصوص ہوں گی۔
First published: Jul 29, 2019 01:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading