اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آر ایس ایس کی اگلی افطار پارٹی اب شہید ہندوستانی فوجی افسر عمر فیاض کے نام

    آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار: فائل فوٹو

    آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار: فائل فوٹو

    نئی دہلی۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی مسلم شاخ مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے منعقد کی جانے والی اگلی روزہ افطار پارٹی شہید بھارتی فوجی افسر لیفٹیننٹ عمر فیاض کے نام سے ہوگی ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔  راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی مسلم شاخ مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے منعقد کی جانے والی اگلی روزہ افطار پارٹی شہید بھارتی فوجی افسر لیفٹیننٹ عمر فیاض کے نام سے ہوگی ۔ آر ایس ایس کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی میں تین طلاق کی شکار ہوئیں تقریبا 100 خواتین خاص طور سے مدعو کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس پارٹی کے انعقاد کا بنیادی مقصد لوگوں کے درمیان محبت اور بھائی چارے کے جذبے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
      مسلم راشٹریہ منچ نے گزشتہ روز جامعہ ملیہ اسلامیہ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا تھا جس کی جامعہ کے طلبہ نے شدید مخالفت کی تھی۔ طلبہ کے سخت احتجاج کے درمیان یہ افطار پارٹی ہوئی تھی۔


       پارٹی میں آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے لوگوں سے گوشت نہ کھانے کی اپیل کی اور کہا کہ پیغمبر محمد اور حضرت عائشہ نے کبھی گوشت نہیں کھایا تھا۔ انہوں نے گوشت خوری کو 'بیماری' اور دودھ کو 'علاج' بتایا اور ساتھ ہی تین طلاق کو 'ایک عظیم گناہ قرار دیا۔ مسلم راشٹریہ منچ کی تشکیل آر ایس ایس کے کچھ عہدیداروں اور مسلم ارکان نے 24 دسمبر 2002 کو کی تھی۔

      First published: