ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نئی دلی ریلوے اسٹیشن پر بم کی افواہ سے افراتفری، پولیس جانچ میں مصروف

نئی دہلی۔ راجدھانی کے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر آج علی الصبح بم کی اطلاع سے افراتفری مچ گئی جس کے بعد ریلوے پولیس کے ساتھ دہلی پولیس نے باریک بینی سے تلاشی لی۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 21, 2017 11:15 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نئی دلی ریلوے اسٹیشن پر بم کی افواہ سے افراتفری، پولیس جانچ میں مصروف
نئی دہلی۔ راجدھانی کے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر آج علی الصبح بم کی اطلاع سے افراتفری مچ گئی جس کے بعد ریلوے پولیس کے ساتھ دہلی پولیس نے باریک بینی سے تلاشی لی۔

نئی دہلی۔  راجدھانی کے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر آج علی الصبح بم کی اطلاع سے افراتفری مچ گئی جس کے بعد ریلوے پولیس کے ساتھ دہلی پولیس نے باریک بینی سے تلاشی لی۔ پولیس نے بتایا کہ فون پر دی گئی بم کی وارننگ افواہ تھی۔ اس کے باوجود یہاں سے گزرنے والی ٹرینوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔


انہوں نے بتایا کہ ریلوے سیکورٹی فورس (آر پی ایف) کے کنٹرول روم میں علی الصبح تقریباً تین بجے فون آیا کہ اسٹیشن پر ایک بم رکھا ہے جو جلد ہی پھٹنے والا ہے۔ آر پی ایف اور دوسری سیکورٹی ایجنسیوں نے فوراً تلاشی مہم شروع کردی۔ اس مہم میں ریلوے پولیس، دہلی پولیس اور انسداد دہشت گردی دستے کے لوگ شامل تھے۔ کئی گھنٹوں کی تلاشی مہم کے بعد بم کی بات افواہ نکلی۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

First published: Aug 21, 2017 11:13 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading