உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نمک کے بعد چینی بھی ختم ہونے کی افواہ ، یوپی ، دہلی اور گجرات کے وزیر اعلی نے کہا :  نہیں ہے قلت

     نوٹ تبدیل کرنے کی افرا تفری کے درمیان جمعہ کی شام ایک عجیب و غریب افواہ ایک ساتھ ہی کئی ریاستوں میں پھیل گئی ۔

    نوٹ تبدیل کرنے کی افرا تفری کے درمیان جمعہ کی شام ایک عجیب و غریب افواہ ایک ساتھ ہی کئی ریاستوں میں پھیل گئی ۔

    نوٹ تبدیل کرنے کی افرا تفری کے درمیان جمعہ کی شام ایک عجیب و غریب افواہ ایک ساتھ ہی کئی ریاستوں میں پھیل گئی ۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : نوٹ تبدیل کرنے کی افرا تفری کے درمیان جمعہ کی شام ایک عجیب و غریب افواہ ایک ساتھ ہی کئی ریاستوں میں پھیل گئی ۔ پہلے نمک اور اس کے بعد چینی کے ختم ہونے کی افواہ سے لوگوں میں افراتفری مچ گئی ۔ حالات یہ ہو گئے کہ دہلی ، یوپی اور گجرات کے وزرائے اعلی کو کہنا پڑا کہ کہیں بھی نمک کی قلت نہیں ہے ۔  لوگ افواہوں پر دھیان نہ دیں ۔
      دہلی میں نمک سمیت دیگر اشیا کی قلت کی افواہ کے بعد کالابازاری سے ناراض لوگوں کا غصہ بھی دیکھنے کو ملا ۔ دہلی کے جنوب مشرقی علاقہ میں کالندی کنج روڈ اور سریتاوہار روڈ پرجام لگ گیا اور ڈی ٹی سی کی دو بسوں میں تو ڑ پھوڑ کی گئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ ناراض لوگوں نے کئی لوگوں کی پٹائی بھی کردی ، جس کے بعد دہلی پولیس آنا فانا میں موقع پر پہنچی اور شاہراہ پر سخت حفاظتی انتظامات کیلئے بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعنات کرنا پڑگیا ۔ تاہم عام مسافروں کو کسی بھی طرح کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
      دارالحکومت لکھنؤ میں اچانک کہیں سے نمک ختم ہونے کی افواہ اڑ گئی ۔ پرانے لکھنؤ میں تو لوگ دکانوں پر نمک خریدنے پہنچ گئے ۔ بہت سے لوگوں نے مہنگے داموں پر نمک خرید بھی لیا ۔ امروہہ میں انتظامیہ نے لاؤڈ اسپیکر سے اعلان کرایا کہ نمک کی کوئی کمی نہیں ہے ۔

      WhatsApp Image 2016-11-11 at 8.48.58 PM
      یوپی کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش کے بھی کئی شہروں میں نمک کو لے کر افواہ پھیلی ہوئی ہے ۔ دیر شام احمد آباد اور سورت میں بھی زیادہ قیمتوں پر چینی اور نمک فروخت ہونے لگے ۔ شام سے ہی نمک کی قیمت میں اضافے ہوگیا ۔ نمک دوگنے سے بھی زیادہ قیمتوں میں فروخت ہونے لگا ۔ یہ افواہ لکھنؤ سے بڑھ کر کانپور، الہ آباد، سنبھل، بدایوں، مرادآباد اور رام پور تک جا پہنچی ۔ وہاں بھی نمک ختم ہونے اور سپلائی بند ہونے کی افواہ پھیل گئی ۔ کئی جگہ پولیس کو لوگوں کو سمجھانا پڑا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔

      WhatsApp Image 2016-11-11 at 8.49.02 PM
      افواہ کی خبریں آنے پر مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے اترپردیش میں نمک کی قلت کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی قیمت 14 سے 15 روپے فی کلو ہی ہے ۔ پاسوان نے کہا کہ افواہ پھیلانے والوں پر حکومت کو کارروائی کرنی چاہئے ۔ ریاستی حکومت ایکشن کیوں نہیں لیتی ہیں ؟ کون 200 روپے کلو فروخت کر رہا ہے ۔ ملک میں نہ نمک ، نہ گیہوں  اور نہ ہی دال ، کسی کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ یہ مرکزی حکومت کو بدنام کرنے کی سیاست ہو رہی ہے ۔

      دہلی کے وزیر اعلی نے ٹویٹ کر کے رہا کہ دہلی میں نمک کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ کچھ لوگ غلط افواہ پھیلا کر رہے ہیں کہ نمک اور چینی کی کمی ہو گئی ہے ۔ یہ سراسر غلط ہے ۔ اگر کوئی ذخیرہ اندوزی کرے گا ، تو بخشا نہیں جائے گا ۔

      WhatsApp Image 2016-11-11 at 8.49.00 PM

      اس کے بعد یوپی کے وزیر اعلی اکھلیش یادو اور گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے بھی کہا کہ نمک کی کہیں کوئی قلت نہیں ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ۔ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ دہلی میں نمک کی کمی نہیں ہے ۔




      پرانے لکھنؤ میں نمک ختم ہونے کی افواہ پھیلنے کے بعد پولیس نے دکانوں کو بند کرادیا ۔ کانپور میں نمک خریدنے کے لئے لوگوں کی بھاری بھیڑ مارکیٹ میں جمع ہونے لگی ۔ الہ آباد میں تو کچھ جگہوں پر 400 روپے کلو نمک ہونے کی افواہ پھیل گئی ۔

      First published: