ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

40۔50 برس پرانے اسکول سرٹیفکیٹ اور مارکشیٹ حاصل کرنے کی جدوجہد: دیکھیں یہ ویڈیو

سی اے اے (CAA) کے بعد این آر سی (NRC) اور این پی (NPR)آر کا لوگوں پر خوف طاری چالیس پچاس برس پرانے اسکول سرٹیفکیٹ اور مارکشیٹ حاصل کرنے لوگ اسکول کالج پہنچ رہے ہیں۔ دراصل میرٹھ کے اسماعیل گرلز نیشنل انٹر کالج سے 1980 میں دسویں جماعت پاس کرنے والی امیر جہاں کو چالیس برس بعد اپنی دسویں کی مارکشیٹ اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔ امیر جہاں نے کالج سے تعلیم تو حاصل کی لیکن شادی کے بعد سے ان کی زندگی ایک گھریلو خاتون کے طور پر گزری۔ ان چالیس برسوں میں امیر جہاں کو کبھی اپنے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی لیکن این آر سی کے خوف نے اب امیر جہاں جیسوں کو چالیس برس بعد بھی اپنے ضروری کاغذات تلاشنے پر مجبور کر دیا ہے

  • Share this:

سی اے اے (CAA) کے بعد این آر سی (NRC) اور این پی (NPR)آر کا لوگوں پر خوف طاری چالیس پچاس برس پرانے اسکول سرٹیفکیٹ اور مارکشیٹ حاصل کرنے لوگ اسکول کالج پہنچ رہے ہیں۔ دراصل میرٹھ کے اسماعیل گرلز نیشنل انٹر کالج سے 1980 میں دسویں جماعت پاس کرنے والی امیر جہاں کو چالیس برس بعد اپنی دسویں کی مارکشیٹ اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔ امیر جہاں نے کالج سے تعلیم تو حاصل کی لیکن شادی کے بعد سے ان کی زندگی ایک گھریلو خاتون کے طور پر گزری۔

ان چالیس برسوں میں امیر جہاں کو کبھی اپنے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی لیکن این آر سی کے خوف نے اب امیر جہاں جیسوں کو چالیس برس بعد بھی اپنے ضروری کاغذات تلاشنے پر مجبور کر دیا ہے۔



وہیں کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ وقت سے ایسی درخواستوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے جو چالیس پچاس برس پہلے کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے اب کالج کا رخ کر رہے ہیں۔



قابل غور ہے کہ ان افراد کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے کالج انتظامیہ کو بھی پرانی فائلیں تلاش کرنے میں کافی مشقت کرنی پڑ رہی ہے۔
First published: Jan 22, 2020 07:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading