உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی جے پی کے بڑے لیڈر کو اڑانے کی بڑی سازش ناکام، روس میں پکڑا گیا خودکش دہشت گرد

    خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے مطابق پیر کو روسی فیڈرل سکیورٹی سروس نے کہا کہ اس نے اسلامک اسٹیٹ کے ایک خودکش دہشت گرد کو پکڑا ہے جو ہندستان میں ایک دہشت گردانہ حملے میں سرکردہ لیڈر کو ہلاک کرنے کی سازش کر رہا تھا۔

    خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے مطابق پیر کو روسی فیڈرل سکیورٹی سروس نے کہا کہ اس نے اسلامک اسٹیٹ کے ایک خودکش دہشت گرد کو پکڑا ہے جو ہندستان میں ایک دہشت گردانہ حملے میں سرکردہ لیڈر کو ہلاک کرنے کی سازش کر رہا تھا۔

    خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے مطابق پیر کو روسی فیڈرل سکیورٹی سروس نے کہا کہ اس نے اسلامک اسٹیٹ کے ایک خودکش دہشت گرد کو پکڑا ہے جو ہندستان میں ایک دہشت گردانہ حملے میں سرکردہ لیڈر کو ہلاک کرنے کی سازش کر رہا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: روس نے ہندستان کے خوفناک دشمن کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ دہشت گرد روس سے ہندوستان آنے والا تھا، لیکن روسی سکیورٹی فورسز نے مستعدی دکھاتے ہوئے اس خونخوار دہشت گرد کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ یہ دہشت گرد بھارت کے ایک بڑے لیڈر کو خودکش حملے سے اڑانے والا تھا۔ خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے مطابق پیر کو روسی فیڈرل سکیورٹی سروس نے کہا کہ اس نے اسلامک اسٹیٹ کے ایک خودکش دہشت گرد کو پکڑا ہے جو ہندستان میں ایک دہشت گردانہ حملے میں سرکردہ لیڈر کو ہلاک کرنے کی سازش کر رہا تھا۔ پکڑے گئے دہشت گرد کو ترکی میں آئی ایس کے سرکردہ عسکریت پسندوں نے خودکش دستے کے طور پر تربیت دی تھی۔

      بی جے پی کے بڑے لیڈر کو اڑانے کی سازش
      حکام نے بتایا کہ روس کے ایف ایس بی نے اسلامک اسٹیٹ کی بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم کے ایک رکن کی شناخت اور اسے حراست میں لے لیا ہے۔ یہ وسطی ایشیائی خطے کے ایک ملک سے تعلق رکھتا ہے۔ اس نے بھارت میں حکمران جماعت کے ایک سرکردہ رہنما کو خودکش حملے کے ذریعے ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں دہشت گرد نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ایک اعلیٰ ہندستانی رہنما کو نشانہ بنانے کی سازش رچی تھی۔ ایف ایس بی کے مطابق وہ اپریل سے جون تک ترکی میں تھا اور وہاں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی۔ اسے پہلے روس بھیجا گیا اور وہاں سے ہندوستان بھیجنے کی تیاری کی گئی۔

       

      شخص نےممبئی پولیس کو فون پردی26/11کی طرح حملےکی دھمکی، نمبر پاکستانی، الرٹ پرجانچ ایجنسیاں

      جھولن گوسوامی نے کیا سنیاس کا اعلان، لارڈس میں کھیلیں گی آخری ون ڈے مقابلہ

      آئی ایس ہندستان میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
      تاہم اس بارے میں معلومات نہیں دی گئی ہیں کہ اس دہشت گرد کے نشانے پر سرغنہ کون تھا اور اس کا تعلق کس ملک سے ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران دہشت گرد نے یہ بھی بتایا کہ آئی ایس ہندوستان میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ روسی سکیورٹی ایجنسی نے کہا کہ اس دہشت گرد نے ہندستان کی حکمران جماعت (BJP) کے ایک رہنما کو ہلاک کرنے کے لیے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اسے آئی ایس کے ایک سرکردہ لیڈر نے ترکی میں اپنی تنظیم میں 'خودکش بمبار' کے طور پر بھرتی کیا تھا۔ وہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ 'ٹیلی گرام' کے ذریعے آئی ایس سے منسلک تھا۔ اس کے بعد اس نے دہشت گرد تنظیم کی بیعت کر لی تھی۔ اس کے بعد اسے ماسکو سے ہندوستان بھیجنے کا انتظام کیا گیا۔ لیکن ایک موقع پر وہ روسی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں پکڑا گیا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: