ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سشما سوراج نے سنی غیر ملکی بہو کی فریاد ، ٹویٹ کیا تو جاگی اکھلیش حکومت اور سلجھ گیا معاملہ

آگرہ : گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھی غیر ملکی بہو کی فریاد پر وزیر خارجہ سشما سوراج کے ذریعہ ریاست کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کو اس معاملے میں نوٹس لینے کو کہنے کے بعد فورا ہی یہ معاملہ حل ہوگیا ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jul 11, 2016 12:37 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سشما سوراج نے سنی غیر ملکی بہو کی فریاد ، ٹویٹ کیا تو جاگی اکھلیش حکومت اور سلجھ گیا معاملہ
آگرہ : گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھی غیر ملکی بہو کی فریاد پر وزیر خارجہ سشما سوراج کے ذریعہ ریاست کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کو اس معاملے میں نوٹس لینے کو کہنے کے بعد فورا ہی یہ معاملہ حل ہوگیا ۔

آگرہ : گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھی غیر ملکی بہو کی فریاد  پر وزیر خارجہ سشما سوراج کے ذریعہ ریاست کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کو اس معاملے میں نوٹس لینے کو کہنے کے بعد فورا ہی یہ معاملہ حل ہوگیا ۔ خیال رہے کہ  سشما سوراج کو ٹوئٹر پر جب اس کی شکایت ملی ، تو انہوں نے وزیر اعلی اکھلیش یادو سے بہو کی مدد  کیلئے کہا اور اکھلیش یادو تک شکایت پہنچتے ہی فورا ہی مقدمہ درج ہو گیا ۔ تاہم بعد میں غیر ملکی بہو اور ساس کی کاونسلنگ کی گئی اور دونوں راضی خوشی کے ساتھ رہنے لگے ۔


اس روسی خاتون کا الزام ہے کہ اسے جہیز نہ لانے پر سسرال میں تنگ کیا جارہا ہے۔ اترپردیش کے ایک نیوز چینل نے ایک ویڈیو فوٹیج جاری کیا ہے جس میں اس خاتون کو سسرال کے باہر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ چینل نے اس فوٹیج کو ٹوئٹ کیاتھا اور وزیرخارجہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ساتھ ٹیگ کردیا تھا ۔ فوٹیج میں روسی خاتون کو یہ کہتے ہوئے دکھایاگیا ہے کہ اس کی سسرال والوں نے اسے گھر سے دھکا دے کر نکال دیا ہے۔


فوٹیج میں یہ خاتون اپنی چھوٹی بچی کے ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ یہ خاتون آگرہ کے باشندے وکرم چندیل کی بیوی ہونے کا دعوی کر رہی ہے ا ور اس نے الزام لگایا ہے کہ اس کے ساس سسرجہیز کے لئے اسے ایذائیں دے رہے ہیں۔ اس کے بعد محترمہ سوراج نے ٹوئٹ کیا کہ اکھلیش جی برائے مہربانی اس خاتون کی مدد کریں۔ وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ اترپردیش کے وزیر اعلی کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

First published: Jul 11, 2016 12:37 AM IST