چندی گڑھ: ہریانہ حکومت نے ریان انٹرنیشنل اسکول میں پردیومن قتل کے معاملے کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو منتقل کردی ہے۔ ہریانہ محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ایس ایس پرساد نے بتایا کہ ہریانہ حکومت نے اس سلسلے کا ایک خط مرکز کو بھیج کر سی بی آئی سے اس کیس کی تحقیقات کی مانگ کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر کھٹرنے پہلے ہی اس معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ مسلسل مرکزی حکومت سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوششیں یہ ہے کہ سی بی آئی جلد از جلد اس معاملے کی جانچ شروع کرے تاکہ مناسب اقدامات کئے جاسکیں ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔