உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رائزنگ انڈیا: روحانیت کا مطلب کمزوری نہیں ہے، اگر ایسا ہے تو اس پر پابندی عائد کردی جائے: سدگرو

    روحانی لیڈر سدگرو

    روحانی لیڈر سدگرو

    سدگرو نے کہا کہ روحانیت کا مطلب کمزوری نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو اس پر پابندی عائد کردی جائے

    • Share this:
      نیوز 18 نیٹ ورک کے زیر اہتمام دہلی کے تاج ہوٹل میں جاری  رائزنگ انڈیا سمٹ کے  پہلے دن کے پروگرام کا آغاز مذہبی رہنماوں سے ہوا۔ '' دی نیو منترا آف انڈیا '' سیشن میں روحانی لیڈر سدگرو جگی واسودیو اور بابا رام دیو نے اپنے خیالات پیش کئے ۔

      سیشن کی اینکرنگ کررہے معروف نغمہ نگار پرسون جوشی نے سوال کیا کہ کیا یوگ اور بھوگ میں کوئی ٹکراو ہے ۔ اس پر سدگرو نے کہا کہ روحانیت کا مطلب کمزوری نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو اس پر پابندی عائد کردی جائے ۔ ہم اپنی زندگی کو اس سطح تک اوپر اٹھا سکتے ہیں جب لوگوں کو لگنے لگے کہ ہم سپرہیومن ہیں ۔ اگر آپ یوگ میں دلچسپی نہیں رکھتے تو آپ موت کا انتظار کررہے ہیں۔
       نیوز 18 نیٹ ورک کے زیر اہتمام 25 اور 26 فروری کو دہلی میں رائزنگ انڈیا سمٹ کا انعقاد کر رہا ہے۔ مذہب، سیاست، کاروبار، فلم اور کھیلوں سے جڑی ہستیاں اپنے خیالات پیش کریں گی۔ پہلے دن وزیر اعظم نریندر مودی مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہیں گے۔
      First published: