ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سدگرو داؤس کے ڈبلیو ای ایف 2020 میں 1 ٹریلین ٹریز پلیٹ فارم کے چیمپئینز میں حصہ لیں گے

چار روزہ اس اجلاس میں کم از کم 600 مقررین تقریر کریں گے جس میں دنیا بھر سے 3000 افراد شرکت کریں گے۔

  • Share this:
سدگرو داؤس کے ڈبلیو ای ایف 2020 میں 1 ٹریلین ٹریز پلیٹ فارم کے چیمپئینز میں حصہ لیں گے
سدگرو ڈاؤس کے ڈبلیو ای ایف 2020 میں 1 ٹریلین ٹریز پلیٹ فارم کے چیمپئینز میں حصہ لیں گے

داؤس۔ ایشا فاؤنڈیشن کے بانی سدگرو داؤس میں عالمی اقتصادی فورم (WEF)  کے اس سال ہونے والے سربراہ اجلاس میں ایک اہم مقرر کے طور پر شرکت کریں گے۔ سربراہ اجلاس کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ اہم اجلاس ہونے جا رہا ہے۔ اس سے ایک دہائی قبل انہوں نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ سربراہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔ فورم کا یہ اجلاس سوئٹزر لینڈ کے داؤس میں 21 سے 24 جنوری کے درمیان میں منعقد ہو گا۔ سدگرو شرکاء کے لئے مراقبہ کے سیشن اور آدھے دن میں شعوری ریٹریٹ کا بھی انعقاد کریں گے۔


سدگرو 1 ٹریلین ٹریز پلیٹ فارم کے چیمپیئنز میں حصہ لیں گے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) اور اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کی سربراہی میں یہ ایک نیا بڑا عالمی معاشی فورم اقدام ہے۔ یہ پروگرام 23 جنوری کو منعقد ہوگا۔ اس اقدام کے تحت 2030 تک عالمی سطح پر 1 ٹریلین درخت لگانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے تئیں عہد بستگی ظاہر کی گئی ہے۔




اس موقع پر دنیا کے کچھ بااثر اور طاقتور رہنماؤں اور اداروں کی ایک جماعت جس میں سربراہان مملکت، کاروباری رہنما ، عالمی ادارے اور تعلیمی اداروں کے نمائندے شامل ہیں، شریک ہوں گے۔ یہ پلیٹ فارم آب و ہوا کی تبدیلی جیسے عالمی ماحولیاتی رجحانات کو بدلنے کے لئے قابل عمل نکات کو قائم کرنے اور سرکاری۔ نجی شعبے کی شراکت داری کی تلاش کرے گا۔ یہ پروگرام ماحولیاتی نظام کی بحالی کے بارے میں اقوام متحدہ کے 2021-2030 کی دہائی کی حمایت کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

سال رواں کے ڈبلیو ای ایف سربراہ اجلاس کا مرکزی موضوع ’ ایکپائیدار دنیا کے اسٹیک ہولڈرز‘ ہے۔ چار روزہ اس اجلاس میں کم از کم 600 مقررین تقریر کریں گے جس میں دنیا بھر سے 3000 افراد شرکت کریں گے۔ ’ داؤس منشور 2020‘ اجلاس کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیا جائے گا۔
First published: Jan 20, 2020 07:18 PM IST