ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایودھیا سے متعلق نیپالی وزیر اعظم کے متنازع بیان پر سادھو سنت شدید برہم ، کیا یہ بڑا مطالبہ

نیپالی وزیر اعظم کے اس متنازع بیان پر کہ ایودھیا ہندوستان میں نہیں بلکہ نیپال میں واقع ہے ، سادھو سنتوں نے نیپال کو سخت وارننگ دی ہے ۔

  • Share this:
ایودھیا سے متعلق نیپالی وزیر اعظم کے متنازع بیان پر سادھو سنت شدید برہم ، کیا یہ بڑا مطالبہ
ایودھیا سے متعلق نیپالی وزیر اعظم کے متنازع بیان پر سادھو سنت چراغ پا ، کیا یہ بڑا مطالبہ

نیپال کے وزیر اعظم  کے  پی شرما کی طرف سے ایودھیا کے بارے میں دئے گئے متنازعہ بیان پر سادھو سنتوں نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ نیپالی وزیر اعظم کے اس متنازع  بیان پر کہ ایودھیا ہندوستان میں نہیں بلکہ نیپال میں واقع ہے ، سادھو سنتوں نے نیپال کو سخت وارننگ دی ہے ۔ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کرانے والے رام مندر تیرتھ نرمان ٹرسٹ اور سادھو سنتوں کی نمائندہ تنظیم اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد نے نیپالی وزیر اعظم کے بیان پر اپنے سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔


کھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری نے کے پی شرما کے بیان پر اپنی سخت  برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رام  کی جائے پیدائش ہندوستان کے ایودھیا میں ہی واقع ہے ۔ اکھاڑہ پریشد نے نیپالی وزیر اعظم پر الزام لگایا کہ ہندوستان کی مخالفت میں وہ چین کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں ۔ مہنت نریندر گری نے کہا کہ پورا ملک نیپال کے وزیر اعظم کے اس بے بنیاد دعوے کی مخالفت کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت ملک نیپال کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہندوستان کے مذہبی ، ثقافتی اور تاریخی معاملات میں دخل اندازی کرے ۔ مہنت نریندر گری نے واضح کیا کہ اس معاملہ میں اکھاڑہ پریشد جلد ہی اجلاس طلب کرنے جا رہا ہے ، جس میں سادھوں سنت آئندہ کی حکمت عملی پر غور کریں گے۔


دریں اثنا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے بنائے جانے والے رام مندر نرمان ٹرسٹ نے بھی نیپالی وزیر اعظم کے متنازع بیان کی پر زور مذمت کی ہے ۔ رام مندر نرمان ٹرسٹ کے سینئر رکن سوامی واسو دیوانند نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ  نیپالی وزیر اعظم کے  بیان پر سخت سفارتی ایکشن لیں ۔


سوامی واسو دیوانند کا کہنا ہے کہ نیپالی وزیر اعظم کے اس غیر ذمہ دارانہ بیان سے ہندوستان کے عوام کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ۔ سوامی واسو دیوا نند نے نیپالی وزیر اعظم سے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 14, 2020 10:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading