لاکھ روپئےکا موبائل رکھنے والےطلباء جےاین یومیں فیس اضافہ کی کررہے ہیں مخالفت: سادھوی پراچی

سادھوی پراچی نےکہا، لاکھ روپئےکا موبائل رکھنے والے طلباء جےاین میں مخالفت کررہے ہیں۔ فائل فوٹو

سادھوی پراچی نےکہا، لاکھ روپئےکا موبائل رکھنے والے طلباء جےاین میں مخالفت کررہے ہیں۔ فائل فوٹو

سادھوی پراچی نے کہا کہ اتنے مہنگےموبائل رکھنے والےطلباء ملک مخالف سرگرمیوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔ فیس اضافہ کوموضوع بناکرطلباء وزیراعظم نریندرمودی کوبدنام کرنےکی سازش کررہے ہیں۔

  • Share this:
    اپنے متنازعہ بیانات کولےکرسرخیوں میں رہنے والی فائربرانڈ لیڈرسادھوی پراچی نے جواہرلال نہرو یونیورسٹی (جےاین یو) میں فیس اضافہ کولےکرعجیب وغریب  بیان دیا ہے۔ جمعہ کوباغپت کے بامنولی گاؤں پہنچی سادھوی پراچی نے طلباء پرنشانہ سادھتے ہوئےکہا کہ لاکھ روپئےکا موبائل رکھنے والےطلباء فیس اضافہ کی مخالفت کررہےہیں۔ انہوں نےکہا کہ اتنے مہنگےموبائل رکھنے والے طلباء ملک مخالف سرگرمیوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔ سادھوی پراچی کہتی ہیں 'فیس اضافہ کوموضوع بناکرطلباء وزیراعظم نریندرمودی کوبدنام کرنےکی سازش کررہے ہیں'۔  ہندتوا لیڈرسادھوی پراچی نےکہا کہ اہلیت کی بنیاد پرجے این یومیں طلباء کی فیس معاف ہونی چاہئے۔

    تین ہفتہ سے احتجاج کررہے ہیں جے این یوکے طلباء

    دراصل، جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے طلباء ہاسٹل فیس میں اضافہ کولےکراحتجاج کررہے ہیں۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں گزشتہ کچھ دنوں سے یہ تحریک موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ احتجاج کررہے طلباء کا کہنا ہے کہ وائس چانسلرکے نئے حکم کے بعد جے این یو ملک کی سب سے مہنگی یونیورسٹی بن جائے گی۔ ہماری تحریک( آندولن) تب تک جاری رہےگی، جب تک وائس چانسلراپنے حکم کوواپس نہیں لے لیتے۔

    حالانکہ طلباء کےاحتجاجی مظاہرے کودیکھتے ہوئے جے این یوانتظامیہ نے بڑھی ہوئی فیس میں کچھ کٹوتی کی ہے، لیکن طلباء اس سے مطمئن نہیں ہیں۔ طلباء کا کہنا ہے کہ جے این یوکا بڑھا ہوا فیس اسٹرکچرملک کے دوسری اہم یونیورسٹیوں کے مقابلے کافی زیادہ ہے۔ دراصل جے این یوانتظامیہ کے نئے ہاسٹل ضوابط ہونے سے طلباء ناراض ہیں، انہیں جے این یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کا بھی ساتھ مل رہا ہے۔ مرکزی وزارت انسانی وسائل نے ایک کمیٹی کی تشکیل کی ہے، جوطلباء کے ساتھ بات کررہی ہے۔ حالانکہ طلباء کسی بھی طرح سے پیچھے ہٹنےکوتیارنہیں ہیں۔
    First published: