உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سادھوی پراچی نے کہا : ہندو اپنے بچوں کو ہندتوادی تنظیموں میں بھیجیں

    دہرادون : وشو ہندو پریشد کی اشتعال انگیز لیڈر سادھوی پراچی اپنے متنازع بیانات کیلئے ہمیشہ ہی سرخیوںمیں رہتی ہیں۔ ایک مرتبہ پھر انہوں نے اتراکھنڈ کے دہرادون میں متنازع بیان دیا ہے۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      دہرادون : وشو ہندو پریشد کی اشتعال انگیز لیڈر سادھوی پراچی اپنے متنازع بیانات کیلئے ہمیشہ ہی سرخیوںمیں رہتی ہیں۔ ایک مرتبہ پھر انہوں نے اتراکھنڈ کے دہرادون میں متنازع بیان دیا ہے۔

      ڈوئی والا میں جمعرات کو گنیش فیسٹیول میں شرکت کرنے آئیں سادھوی پراچی نے کہا کہ ہندو اقلیت میں ہوتا جا رہا ہے۔ آنے والے وقت میں صورت حال انتہائی خوفناک ہو جائے گی۔

      انہوں نے ہندوؤں سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو ہندتوادی تنظیموں میں بھیجیں۔ سادھوی نے کہا کہ ہندوؤں کی تعداد مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے۔ ہندووں کی تعداد 7 فیصد کم ہو گئی ہے، جبکہ دوسرے فرقے کے لوگ 8 فیصد بڑھتے جا رہے ہیں۔

      پراچی نے کہا کہ اس سے آنے والے وقت میں صورت حال انتہائی خوفناک ہو جائے گی۔ انہوں نے اس پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ساتھ ہی ساتھ سادھوی نے کہا کہ ہندوؤں کو اپنے بچوں کو وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل جیسی ہندتوادی تنظیموں میں بھیجنا چاہئے۔

      First published: