ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

صفدر جنگ اسپتال کا ریڈیو تھیریپی مرکزاچانک بند، کینسر کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا

نئی دہلی۔ صفدر جنگ اسپتال کا ریڈیو تھیریپی شعبہ آج اچانک بند ہوجانے سے کینسر کے متعدد مریضوں کو پریشانی اٹھانی پڑی۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 21, 2015 09:08 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
صفدر جنگ اسپتال کا ریڈیو تھیریپی مرکزاچانک بند، کینسر کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا
نئی دہلی۔ صفدر جنگ اسپتال کا ریڈیو تھیریپی شعبہ آج اچانک بند ہوجانے سے کینسر کے متعدد مریضوں کو پریشانی اٹھانی پڑی۔

نئی دہلی۔  صفدر جنگ اسپتال کا ریڈیو تھیریپی شعبہ آج اچانک بند ہوجانے سے کینسر کے متعدد مریضوں کو پریشانی اٹھانی پڑی۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ریڈیو تھیریپی مرکز کو اٹامک اینرجی ریگولیٹری بورڈ (اے ای آر بی) کے حکم پر عارضی طور پر بند کیاگیا ہے۔ تھیریپی مرکز کے لئے حفاظتی معیار طے کرنے کا حق اے ای آر بی کو ہی ہے۔ اسپتال کو اے ای آر بی کی طرف سے اس معاملے سے متعلق نوٹس جمعرات کو ہی بھیج دیاگیاتھا۔ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ اسپتال کے ریڈیو تھیریپی مرکز میں کسی بھی مریض کا علاج نہیں کیا جائے گا۔ اس حکم پر فوری طور پر عمل ہونا چاہیے۔ ایسی اطلاع ہے کہ حفاظتی معیاروں کی صحیح طریقے سے تعمیل نہ ہونے کی وجہ سے مرکز کو بند کیاگیا ہے۔ لیکن اسپتال کا کہنا ہے کہ بات دوسری ہے۔


اسپتال کے مطابق مرکز کو ریڈیو لوجی سیفٹی افسر کے بناچلانا منع ہے۔ یہ ایک طے شدہ معیار ہے۔ تھیریپی مرکز کی موجودہ ریڈیو لوجی سیفٹی افسر معاہدے کی بنیاد پر کام کر رہی تھیں۔ ان کا معاہدہ ختم ہوگیا اور انہیں اسے اینوکرانے کے لئے اے ای آر بی کو آن لائن درخواست بھیجنی تھی لیکن انہوں نے لکھ کر بھیجا جسے اے ای آر بی نے قبول نہیں کیا۔ کیونکہ وہاں سارا کام کاج آن لائن ہوچکا ہے۔ ایسے میں یہ ما ن لیاگیا کہ مرکز میں کوئی سیفٹی افسر نہیں ہے اور اسے بند کرنے کا حکم جاری کردیاگیا۔


اسپتال ذرائع نے کہا کہ جب تک خاتون افسر آن لائن درخواست نہیں بھیج دیتیں اور اے ای آر بی کی طرف سے اسے قبول نہیں کرلیا جاتا تب تک ریڈیو تھیریپی مرکز بند رہے گا۔ دہلی میں اس وقت صرف 4 سرکاری اسپتال ایسے ہیں جن میں ریڈیو تھیریپی کی سہولت ہے ان میں سے صفدر جنگ بھی ایک ہے۔ ایسے میں مرکز کے اچانک بند ہونے سے یہاں علاج کرا رہے کینسر کے مریضوں کے لئے یہ بڑا مسئلہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اسپتال میں ہر ہفتے کینسر کے 120 نئے مریض آتے ہیں۔

First published: Nov 21, 2015 09:05 PM IST