ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اب شوبھا ڈے ، اروندھتی رائے ، کویتا کرشنن ، شہلا راشد اور سگاریکا گھوش کو جانے سے مارنے کی دھمکی

سینٹر خاتون صحافی سگاریکا گھوش اور مصنفہ اروندھتی رائے سمیت پانچ معروف خواتین کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔

  • Share this:
اب شوبھا ڈے ، اروندھتی رائے ، کویتا کرشنن ، شہلا راشد اور سگاریکا گھوش کو جانے سے مارنے کی دھمکی
سینٹر خاتون صحافی سگاریکا گھوش اور مصنفہ اروندھتی رائے سمیت پانچ معروف خواتین کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔

نئی دہلی : سینٹر خاتون صحافی سگاریکا گھوش اور مصنفہ اروندھتی رائے سمیت پانچ معروف خواتین کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ دہلی پولیس میں اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ فیس بک کے ذریعہ دھمکی دئے جانے کی وجہ سے پولیس نے آئی ٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔


پولیس نے بتایا ہے کہ شوبھا ڈے ، اروندھتی رائے ، کویتا کرشنن ، شہلا راشد اور سگاریکا گھوش کو جمعرات کو فیس بک پر گوری لنکیش جیسے نتیجے بھگتنے کی دھمکی دی گئی ۔ وکرم آدتیہ رانا نام کے ایک شخص نے فیس بک پر سگاریکا گھوش کو دھمکی دی کہ گوری لنکیش کی طرح ان کا بھی قتل ہوجائے گا۔ ملزم نے سگاریکا کو اینٹی نیشنل بھی کہا ۔ اس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔


ایک پولیس افسر کے مطابق دفعہ پانچ سو سات ، چھ سو سات اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ چھیاسٹھ کے تحت نامعلوم شخص  کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ سگاریکا گھوش نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ دہلی پولیس نے فیس بک پر جان سے مارنے کی دھمکی پر میری شکایت پر معاملہ درج کرلیا ہے اور سائبر کرائم برانچ جانچ کررہی ہے ۔ امید ہے کہ وہ اسے پکڑ لیں گے۔

First published: Sep 08, 2017 10:20 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading