نئی دہلی : ایچ ڈی ایف سی ريلٹي اور ایس بی آئی کیپٹل مارکیٹس سہارا گروپ کی نیلام کی جانے والی غیر منقولہ جائیدادوں میں سے 10 کی ای نیلامی کرے گا ، جس کی بنیاد ی قیمت تقریبا 1200 کروڑ روپے لگائی گئی ہے۔ سیبی نے کہا کہ اس نے ایچ دی ایف سی ریلٹی اور ایس بی آئی کیپٹل مارکیٹس کو ان جائیداد کی فروخت کے لئے مقرر کیا ہے۔ ایچ ڈی ایف سی ریلٹی اور ایس بی آئی کیپٹل مارکیٹس کی طرف سے یہ نیلامی چار جولائی (11 بجے صبح سے 12 بجے دوپہر) اور سات جولائی (10.30 بجے صبح سے 11.30 بجے دوپہر) کو کی جائے گی۔ سپریم کورٹ کی طرف سے سہارا کی جائیداد کی فروخت شروع کرنے کے فیصلہ کے بعد سیبی نے نیلامی کے لئے دونوں کمپنیوں کو مقرر کیا ہے۔ ایچ ڈی ایف سی ریلٹی نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا کہ وہ سہارا کی پانچ جائیداد کی 721.96 کروڑ روپے بنیاد ی قیمت کے ساتھ نیلامی شروع کرے گا ۔ اس میں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، چھتیس گڑھ اور آندھرا پردیش میں زراعی اور غیر زرعی اراضی شامل ہیں ۔ بولی لگانے والے ان جائیداد کا معائنہ 10 جون کو کر سکتے ہیں۔ ایس بی آئی کیپٹل مارکیٹس نے ایک الگ بیان میں کہا کہ وہ پانچ پلاٹ کی 470.04 کروڑ روپے بنیاد ی قیمت کے ساتھ نیلامی شروع کرے گا ۔ یہ زمینیں گجرات اور اتر پردیش میں ہیں اور بولی لگانے والے 8-9 جون کو اس کا معائنہ کر سکتے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔