உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اسٹیشن پر رکتے ہی دھو۔دھو کرکے جل اٹھی مسافروں سے بھری سہارنپور۔دہلی Passengers train، افراتفری میں کئی لوگ زخمی

    Youtube Video

    Burning Train: حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ سہارنپور-دہلی مسافر ٹرین سے روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں۔ یہ ٹرین مغربی اتر پردیش کو ملک کی راجدھانی سے جوڑنے والی ایک اہم ٹرین ہے۔ روزانہ کام پر جانے والے ہزاروں لوگ ای ٹرین سے دہلی پہنچتے ہیں۔ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    • Share this:
      fire in passenger train: اترپردیش کے میرٹھ ضلع میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اہل صبح سہارنپور-دہلی پیسنجر  ٹرین دورالا ریلوے اسٹیشن  پہنچی تھی۔ اسی دوران ٹرین کے 3 ڈبوں سے اچانک آگ کے شعلے اٹھنے لگے۔ پورا اسٹیشن دھویں کے بادل سے ڈھک گیا۔ آگ کے شعلے مسلسل بڑھ رہے تھے۔ ٹرین میں آگ لگنے کی خبر سے خوف وہراس کا ماحول ہو گیا۔ ریلوے اسٹیشن پر بھی کہرام مچ گیا۔ چیخ و پکار کے درمیان آگ کے شعلے بڑھتے رہے۔ ٹرین میں سوار مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ٹرین کی بوگیوں سے باہر نکلنے کی جلدی میں کئی مسافر زخمی ہو گئے۔ خوش قسمتی سے کوئی مسافر آگ کی زد میں نہیں آیا اور بڑا حادثہ ٹل گیا۔

      معلومات کے مطابق، دہلی-سہارنپور مسافر ٹرین میں دورالا ریلوے اسٹیشن پر آگ لگنے کا واقعہ سنیچر کی صبح پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مسافر ٹرین مسافروں سے بھری ہوئی تھی۔ جیسے ہی ٹرین دورالا اسٹیشن پر رکی، تین بوگیوں سے آگ کے شعلے اٹھنے لگے۔ جلدی میں مسافر ٹرین سے نیچے اترنے لگے۔ اس دوران بھگدڑ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ کئی مسافروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ اس افراتفری کے درمیان فائر بریگیئڈ کی ٹیم کو ٹرین میں آگ لگنے کی اطلاع دی گئی۔


      اطلاع ملتے ہی فائر بریگیئڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے مقامی لوگوں کی مدد سے کسی طرح آگ پر قابو پالیا۔ زخمی مسافروں کو ایمبولینس کے ذریعے مقامی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

      شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا اندییشہ
      ٹرین میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور محکمہ ریلوے کے کئی اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو آپریشن بھی کیا گیا۔ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ سہارنپور-دہلی مسافر ٹرین سے روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں۔ یہ ٹرین مغربی اتر پردیش کو ملک کی راجدھانی سے جوڑنے والی ایک اہم ٹرین ہے۔ روزانہ کام پر جانے والے ہزاروں لوگ ای ٹرین سے دہلی پہنچتے ہیں۔ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹرین کے ڈبوں میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ فی الحال ریسکیو آپریشن کے بعد آگ لگنے کی وجوہات کی سنجیدگی سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: