انکم ٹیکس کی ٹیم نے سہارنپور میں ڈالا ڈیرا، مسلسل تیسرے دن بھی چھاپہ جاری، نشانے پر کئی کاروباری
آپ کو بتاتے چلیں کہ 24 نومبر کی صبح تقریباً 6 بجے انکم ٹیکس حکام نے انکم ٹیکس کی ایک درجن سے زیادہ گاڑیوں میں شہر کے کئی تاجروں کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ 24 نومبر کی صبح تقریباً 6 بجے انکم ٹیکس حکام نے انکم ٹیکس کی ایک درجن سے زیادہ گاڑیوں میں شہر کے کئی تاجروں کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔
سہارنپور کے کئی تاجروں کی رہائش گاہوں اور اداروں پر انکم ٹیکس کے چھاپے ہفتہ کو مسلسل تیسرے دن بھی جاری رہے۔ 24 نومبر سے جاری انکم ٹیکس کے چھاپوں نے پورے شہر میں ہلچل مچا دی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 24 نومبر کی صبح تقریباً 6 بجے انکم ٹیکس حکام نے انکم ٹیکس کی ایک درجن سے زیادہ گاڑیوں میں شہر کے کئی تاجروں کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ مار کارروائی سے شہر کے تاجروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ جن تاجروں کے یہاں چھاپے مارے جا رہے ہیں ان میں سے کئی پراپرٹی ڈیلنگ کا بھی کام کرتے ہیں۔
محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے ایک جیولر کی کورٹ روڈ اسٹیبلشمنٹ اور چرچ کمپاؤنڈ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ جس کے بعد ٹیم نے دیر رات تک کورٹ روڈ پر واقع دکان کی چھان بین کی۔ جیولرز پراپرٹی کا بھی کاروبار کرتے ہیں۔ ٹیم نے شہر میں شہد کے تاجر کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا۔ انکم ٹیکس ٹیم نے احمد آباد میں ایک سی اے کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ ان کے علاوہ ٹیم نے ایک ہارڈ ویئر کاروباری کے یہاں پر بھی چھاپہ مارا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق چھاپہ مار ٹیم میں غازی آباد کے علاوہ دہلی اور کانپور کے افسران بھی شامل رہے۔ ٹیم ان تمام تاجروں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ تمام مقامات پر محکمہ انکم ٹیکس کی کارروائی دیر شام تک جاری رہی۔ حالانکہ ٹیم میں شامل انکم ٹیکس حکام نے کچھ ببھی تانے سے انکار کر دیا ہے۔ یہی چھاپہ دوسرے دن یعنی 25 نومبر کی دیر رات تک جاری رہی ور تمام افسران نے پوری رات ان تمام تاجروں کی رہائش گاہوں پر گزاری۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ 48 گھنٹوں سے جاری مسلسل کارروائی کی وجہ سے شہر میں چرچاؤں کا ماحول گرم ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔