உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر کی سیاست میں سجاد لون کا عروج، پی ڈی پی میں پھوٹ کیسے بنی وجہ

    پیپلزکانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون: فائل فوٹو

    پیپلزکانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون: فائل فوٹو

    سجاد لون نے وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے بڑے بھائی کے طورپرخطاب کیا تھا اورخود کو بی جے پی کا دوست بتایا تھا۔

    • Share this:
      جموں وکشمیر میں 20 مئی کو بی جے پی کا پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد ٹوٹنے کے بعد سری نگرمیں ایک اردو اخبارکے ایڈیٹرنے اپنے نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ جلد ہی ایک نئی حکومت بنائی جائے گی۔

      حالانکہ اخبارکو یہ بھی قبول کرنا مشکل تھا کہ علیحدگی پسندوں والی نظریہ کے لیڈر سجاد لون جوکہ پی ڈی پی - بی جے پی اتحاد میں وزیرتھے، وہ نئے اتحاد کی قیادت کرسکتے ہیں۔ یہ بات واضح بھی ہوگئی جب جموں وکشمیر کے گورنرستیہ پال ملک نے کہا کہ مرکزی حکومت سجاد لون کو وزیراعلیٰ بنوانا چاہتی تھی۔

      واضح رہے کہ سجاد لون سابق علیحدگی پسند لیڈر عبدالغنی لون کے بیٹے ہیں، جن سال 2002 میں نامعلوم حملہ آوروں نے قتل کردیا تھا۔ سجاد لون نے وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے بڑے بھائی کے طورپرخطاب کیا تھا اورخود کو بی جے پی کا دوست بتایا تھا۔

      واضح رہے کہ گزشتہ 21 نومبرکوپی ڈی پی نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کی حمایت سے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا تھا، لیکن اس کے کچھ ہی دیربعد جموں وکشمیر کے گورنرستیہ پال ملک نے اسمبلی تحلیل کئے جانے کا لیٹرجاری کردیا تھا۔ اس کے بعد پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے گورنرپرمرکز کے دباو میں فیصلہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اسے جمہوریت کے خلاف قراردیا۔

      حالانکہ گزشتہ روز ہی گورنرستیہ پال ملک نے یہ کہہ کرہنگامہ برپا کردیا کہ اگرمرکز کے اشارے پرکام کررہا ہوتا تو سجاد غنی لون کوحکومت بنانے کی دعوت دے دیتا۔ انہوں نے واضح طورپرکہا کہ مرکز سجاد غنی لون کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتا تھا، لیکن میں نے یہ فیصلہ نہیں لیا کیونکہ اگرمیں یہ فیصلہ لے لیتا توناانصافی ہوتی اورمیں تاریخ میں ایک بے ایمان کے طورپرجانا جاتا۔ اس کے بعد آج انہوں نے یہ کہہ کرمزید ہنگامہ برپا کردیا کہ مجھے عہدے سے تونہیں ہٹایا جائے گا، لیکن میرا ٹرانسفرکردیا جائے گا۔

      آکاش حسن کی رپورٹ

      یہ بھی پڑھیں:   جموں وکشمیر: گورنر ستیہ پال ملک کو ستا رہا ہے’ تبادلہ کا ڈر‘، بولے معلوم نہیں کب تک یہاں ہوں

      یہ بھی پڑھیں:   جموں وکشمیر: سجاد غنی لون کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتا تھا مرکز: گورنرستیہ پال ملک کا سنسنی خیزانکشاف

      یہ بھی پڑھیں:    محبوبہ مفتی نے اسمبلی کو تحلیل کئے جانے کے خلاف اپنے اگلے قدم کے بارے میں دیا یہ بڑا اشارہ

      یہ بھی پڑھیں:    پی ڈی پی کے بانی رکن مظفرحسین بیگ نے کی بغاوت، سجاد غنی لون کے ساتھ تیسرے محاذ میں شمولیت کا اشارہ دے دیا

       
      First published: