உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: سجاد لون نے کیا ٹوئٹ، "گورنرحد میں رہیں، ریاست میں نئے تنازعات نہ تلاش کریں"۔

    پیپلزکانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون: فائل فوٹو

    پیپلزکانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون: فائل فوٹو

    پیپلز کانفرنس کے لیڈر سجاد لون نے گورنرستیہ پال ملک کے خلاف ٹوئٹرپرناراضگی ظاہرکی ہے۔ انہوں نے گورنرپرپی آرسی اورجموں اورکشمیربینک کے طریقہ کارمیں گورنرکی مداخلت پرسوال کھڑے کئے ہیں۔

    • Share this:
      پیپلزکانفرنس کے لیڈرسجاد غنی لون نے گورنرستیہ پال ملک کے خلاف ٹوئٹرپرناراضگی ظاہرکی ہے۔ انہوں نے گورنرپرپی آرسی اورجموں اورکشمیربینک کے طریقہ کارمیں گورنرکی مداخلت پرسوال کھڑے کئے ہیں۔

      انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ گورنرکوبنیادی انتظام وانصرام تک ہی خود کومحدود کرنا چاہئے۔ پی آرسی اورجموں وکشمیربینک کے ردعمل میں کسی بھی طرح کی بنیادی تبدیلی قابل قبول نہیں ہے۔

      سجاد غنی لون نے گورنرکوخود کومحدود رکھنے کا مشورہ بھی دے دیا ہے۔ گورنرپرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ اپنی طاقت کو صرف اسی کام تک محدود رکھیں، جس کام کو کرنے کے لئے آپ بنے ہیں، لیکن جسے آپ کرنہیں رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ گورنرریاست میں نئے تنازعہ نہ تلاش کریں۔



      واضح رہے کہ گورنرستیہ پال ملک کی قیادت والے ریاستی انتظامی کونسل (ایس اے سی) کے جموں اینڈ کشمیربینک پرکئے گئے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ چل رہا ہے۔ کونسل نے بینک کو عوامی حلقوں کے زیرانتظام منظوری دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

      ایس اے سی کے فیصلے کے خلاف آل انڈیا جے جے بینک آفیسرس فیڈریشن کے بینرتلے بینک کے سینکڑوں ملازمین نے ایم اے روڈ واقع اس کے کارپوریٹ ہیڈ کوارٹرکے سامنے احتجاج بھی کیا تھا۔ ایس اے سی نے گزشتہ ہفتہ جموں وکشمیربینک لمیٹیڈ کوعوامی زیرانتظام لانے کی تجویزکومنظوری دے دی تھی۔

      اس کے ساتھ ہی بینک کو ریاست کے دیگرپی ایس یوکی طرح جموں وکشمیرحق معلومات ایکٹ 2009 تجویز کے تحت لایا گیا۔ اس کے علاوہ بینک کو اب سی وی سی کے قوانین وضوابط کوبھی ماننا پڑے گا۔ ریاست کے دیگرپی ایس یوکی طرح ہی جموں اینڈ کشمیربینک کو بھی ریاستی اسمبلی کے تئیں جوابدہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایس اے سی کے اس فیصلے کی مین اسٹریم کی سیاسی جماعتوں، علیحدگی پسندوں اورکاروباری تنظیموں نے بڑے پیمانے پرتنقید کی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:   جموں وکشمیر کی سیاست میں سجاد لون کا عروج، پی ڈی پی میں پھوٹ کیسے بنی وجہ

      یہ بھی پڑھیں:   جموں وکشمیر: گورنر ستیہ پال ملک کو ستا رہا ہے’ تبادلہ کا ڈر‘، بولے معلوم نہیں کب تک یہاں ہوں

      یہ بھی پڑھیں:   جموں وکشمیر: سجاد غنی لون کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتا تھا مرکز: گورنرستیہ پال ملک کا سنسنی خیزانکشاف

      یہ بھی پڑھیں:    محبوبہ مفتی نے اسمبلی کو تحلیل کئے جانے کے خلاف اپنے اگلے قدم کے بارے میں دیا یہ بڑا اشارہ

      یہ بھی پڑھیں:    پی ڈی پی کے بانی رکن مظفرحسین بیگ نے کی بغاوت، سجاد غنی لون کے ساتھ تیسرے محاذ میں شمولیت کا اشارہ دے دیا
      First published: