ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اس وجہ سے تبلیغی جماعت کے 8 بیرونی ارکان ابھی تک نہیں جا سکے ہیں اپنے ملک

تبلیغی جماعت سے منسلک 8 بیرونی ارکان ابھی تک اپنے ملک واپس نہیں جا سکے ہیں۔ حالانکہ، کورونا۔ لاک ڈاون میں خلاف ورزی کرنے کے الزام سے عدالت انہیں بری کر چکی ہے۔

  • Share this:
اس وجہ سے تبلیغی جماعت کے 8 بیرونی ارکان ابھی تک نہیں جا سکے ہیں اپنے ملک
اس وجہ سے تبلیغی جماعت کے 8 بیرونی ارکان ابھی تک نہیں جا سکے ہیں اپنے ملک

نئی دہلی۔ تبلیغی جماعت  (Tablighi Markaz) سے منسلک 8 بیرونی ارکان (Foreigner jamati) ابھی تک اپنے ملک واپس نہیں جا سکے ہیں۔ حالانکہ، کورونا۔ لاک ڈاون میں خلاف ورزی کرنے کے الزام سے عدالت انہیں بری کر چکی ہے۔ لیکن سبھی جماعتی افراد کے پاسپورٹ ضبط ہیں۔ بغیر پاسپورٹ کے جماعت کے افراد کیسے اپنے ملک لوٹیں گے۔ اسی کے پیش نظر ساکیت کورٹ (Saket Court) میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ عدالت نے دہلی پولیس سے اس معاملے پر جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔


24 اگست کو الزام سے بری ہو چکے ہیں جماعت کے یہ ارکان


ان سبھی 8 بیرون ملک کے جماعتی افراد کو 24 اگست کو میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں الزام سے بری کر دیا گیا تھا۔ عدالت نے اب معاملہ کی سماعت کے دوران دہلی پولیس سے پوچھا ہے کہ ان غیر ملکیوں کو ان کے ملک بھیجنے کے لئے کیا پراسیس اپنایا جا رہا ہے۔ جماعتی افراد پر لاک ڈاون کے دوران حکومت ہند کے تیار کردہ رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔ حالانکہ کسی بھی غیرملکی شہری کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔ زیادہ تر غیرملکی شہریوں نے اپنی غلطی تسلیم کر لی تھی۔ عدالت نے اسی بنیاد پر انہیں راحت دی تھی۔


یہ کہا گیا ہے دائر عرضی میں
غیرملکی شہریوں کو ان کے ملک بھیجنے کو لے کر وکیل آشما منڈل اور منداکنی سنگھ کی طرف سے عدالت میں عرضی داخل کی گئی ہے۔ ساکیت کورٹ میں داخل عرضی میں کہا گیا تھا کہ ان غیر ملکی شہریوں کو ان کا پاسپورٹ لوٹایا جائے۔ ساتھ ہی ان کے خلاف جاری لک آوٹ نوٹس کو بند کرایا جائے۔ تاکہ یہ سبھی اپنے ملک واپس لوٹ سکیں۔ حالانکہ مشکل ان غیر ملکیوں کو اپنے ملک لوٹنے کی تھی، جس پر ساکیت کورٹ نے اب دلی پولیس سے ان کی واپسی کا انتظام کرنے کو لے کر جواب مانگا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 03, 2020 12:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading